کینیڈا،وین راہ گیروںپر چڑھ دوڑی، 10افراد ہلاک،16 زخمی،ڈرائیور گرفتار

منگل 24 اپریل 2018 19:23

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 اپریل 2018ء)کینیڈا میں وین نے راہ گیروں کو کچل ڈالا،حادثے میں 10افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 16افراد زخمی بھی ہو ئے،ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں ایک وین کے ذریعے راہ گیروں کو کچلنے کے ایک واقعے میں دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورانٹو پولیس کے مطابق بظاہر پچیس سالہ ڈرائیور الیک میناسیان نے جان بوجھ کر اپنی گاڑی عام لوگوں پر چڑھا دی۔

اس واقعے میں پندرہ سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس واقعے کا پس منظر فی الحال غیر واضح ہے۔ الیک میناسیان ٹورانٹو کے نواحی علاقے رچمنڈ ہل کا رہائشی ہے۔ اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ ٹورانٹو میں اس ہفتے ترقی یافتہ ممالک جی سیون کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہو رہا ہے۔