مظفرآباد کے نواحی علاقے سیری درہ میں جیپ حادثے میں 8 افراد جاںبحق

منگل 24 اپریل 2018 23:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 اپریل 2018ء) مظفرآباد کے نواحی علاقے سیری درہ میں جیپ حادثے میں 8 افراد جاںبحق ہو گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی شب مظفرآباد کے نواحی علاقے میں سیری درہ میں مسافر جیپ گہری کھائی میںجاگری حادثے کے باعث جیپ میں سوار 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے 8 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے ا۔ندھیرے کے باعث امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :