ڈیرہ بگٹی، زین لوٹی اور پیرکوہ کے مکین پانی کی قلت کے باعث شدید مشکلات کے شکار

حکومت اور او جی ڈی سی ایل کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود پانی نہ ملنے پر مکمل شٹرڈاون ہڑتال اور حتجاجی مظاہرے

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:39

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 اپریل 2018ء)گیس سے مالامال علاقے زین لوٹی گیس فیلڈ کے مکین پانی کے عدم دستیابی کے باعث سراپا احتجاج بن گئے زرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے گیس سے مالامال علاقوں زین لوٹی اور پیرکوہ کے مکین پانی کی شدید قلت کے باعث شدید مشکلات کے شکار ہیں حکومت اور او جی ڈی سی ایل کی جانب سے مسلسل یقین دہانیوں کیباوجود پانی نہ ملنے کے باعث مشکلات سے دوچار مکین سراپا احتجاج بن گئے ہفتے کے روز زین لوٹی میں نہ صرف مکمل شٹرڈاون رہا بلکہ علاقہ مکینوں اور قبائلی عمائدین نے ٹائر جلا کر گیس فیلڈ جانے والے تمام راستے بلاک کر کے شدید نعرے بازی بھی کی احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کر کے علاقہ مکینوں کے لئے فوری طور پر پانی کا مطالبہ کیا قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ اگر انہیں فوری طور پر پانی فراہم نہ کی گئی تو علاقے میں خرابی حالات کی زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی اور احتجاج کا سلسلہ بڑھا کر پورے ضلع تک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :