جس نے اوپر سے آرڈر لینا ہے اسے سیاست چھوڑ دینی چاہیے، نواز شریف

اوپر سے آرڈر لینے والے سیاستدان منافق ہیں۔ ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ گھر گھر پہنچ چکا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ آپ سب لوگ کھڑے ہو جائیں اور آئندہ الیکشن کی تیاری شروع کر دیں، سابق وزیراعظم ْ صوبے کے عوام کے لئے کی جانے والی خدمت اب شہباز شریف کے گلے پڑ گئی ہے،یہ سوچ کر تکلیف ہوتی ہے کہ ایسے حالات کیسے پیدا ہوئے۔ ہماری کرنسی مستحکم تھی لیکن ان کی نااہلی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں مندی آئی اور آج نیپال اور بنگلہ دیش جیسے چھوٹے ممالک کی کرنسی ہم سے بہتر ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے عہدیداران کی اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 اپریل 2018ء) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ جس نے اوپر سے آرڈر لینا ہے اسے سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔ اوپر سے آرڈر لینے والے سیاستدان منافق ہیں۔ ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ گھر گھر پہنچ چکا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ آپ سب لوگ کھڑے ہو جائیں اور آئندہ الیکشن کی تیاری شروع کر دیں، صوبے کے عوام کے لئے کی جانے والی خدمت اب شہباز شریف کے گلے پڑ گئی ہے۔

گزشتہ روز ماڈل ٹائون میں پاکستان مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے عہدیداران کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آج چین اور بھارت کے درمیان تعلقات بڑھنا شروع ہو گئے ہیں اور اگلے 70 برس بھی ایسے گزرے تو ہمارا کسی کے ساتھ مقابلہ نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

ایسی صورت میں چین اور بھارت کے درمیان موازنہ بڑھ سکتا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ انہیں یہ سوچ کر تکلیف ہوتی ہے کہ ایسے حالات کیسے پیدا ہوئے۔

ہماری کرنسی مستحکم تھی لیکن ان کی نااہلی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں مندی آئی اور آج نیپال اور بنگلہ دیش جیسے چھوٹے ممالک کی کرنسی ہم سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جو ترقی کی تھی اب پاکستان اس ترقی سے واپس لوٹ رہا ہے، ہم نے ترقی کی رفتار میں اضافہ کیا، نواز شریف نے کہا کہ ہمارے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے، میرے خلاف مقدمے میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

میں تو سات سال کے لئے جلاوطن بھی کر دیا گیا تھا، سختیاں اور پریشانیاں آتی جاتی رہتی ہیں لیکن میں ان حالات سے ڈرنے والا نہیں ہوں کہ کون سا ایسا وزیراعظم ہے جس نے پانچ سال مکمل کیے ہوں، نواز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو، لیاقت علی خان، محترمہ بے نظیر بھٹو اور نواز شریف نے پانچ سال پورے نہیں کیے جبکہ اس ملک میں جو بھی آمر آیا اس نے گیارہ گیارہ سال پورے کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کی نااہلیت ملک کی ترقی کے خلاف سازش ہے، آج حالات دوبارہ خراب ہونا شروع ہو گئے ہیں، ہمیں صرف پاکستان کی ترقی کی طرف جانا ہے، وہ تمام لوگ جو ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں وہ ہمارے تھے ہی نہیں۔

اس لئے ان کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پاکستان کے عوام باشعور ہیں۔ وہ آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے۔ اجلاس سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی کارکردگی اور حکومت کی جانب سے مکمل کئے جانے والے منصوبوں پر روشنی ڈالی جبکہ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء نے بھی شرکت کی، پارٹی ورکروں کے اجلاس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی کے امور اور نیب ریفرنسز سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔