امریکا کی جانب سے یورپی یونین کو اضافی درآمدی ڈیوٹی بارے حاصل استثنی سے متعلق فیصلہ سامنے نہیں آیا

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 29 اپریل 2018ء)امریکا کی جانب سے یورپی یونین کو اضافی درآمدی ڈیوٹی کے حوالے سے حاصل استثنی کے بارے میں فیصلہ سامنے نہیں آیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق تجارتی امورکی یورپی کمشنر سیسیلیا مالمسٹروم نے کہا کہ یکم مئی سے یورپی ایلمونیئم اور اسٹیل پر اضافی محصولات عائد کیے جا سکتے ہیں۔ ان کے بقول یورپی کمیشن تیاری کر رہا ہے کہ ممنکہ امریکی اقدام کا کس طرح سے جواب دیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات اولین ترجیح ہیں۔ مالمسٹروم کے بقول اگر یورپی یونین اور امریکا کے مابین اس معاملے کا غیر مشروط اور دیرپا حل تلاش نہ کیا جا سکا تو یورپی یونین کی جانب سے تین گنا سخت ردعمل سامنے آئے گا۔

متعلقہ عنوان :