بھارت،مسجد میں مورتی رکھ کرفرقہ وارانہ کشید گی پھیلانے کی کوشش ناکام

مجلس بچائو تحریک کا ملزمان کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کا مطالبہ،ایف آئی آر درج،پولیس گشت میں اضافہ

جمعرات 3 مئی 2018 23:38

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 3 مئی 2018ء)بھارت میں مسجد میں مورتی رکھ کرفرقہ وارانہ کشید گی پھیلانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،مجلس بچائو تحریک نے ملزمان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے علاقے میں گشت بڑھا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابقبھارت میںگولکنڈہ قلعہ کے قریب واقع تقریباً 400 سال پرانی مسجد میں شرپسندوں کی جانب سے مورتی رکھ کرفرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتیہی پولیس کے اعلی عہدیداروں نیموقع پر پہنچ کر صورتحال کنٹرول میں کرلی اور مسجد سے مورتی ہٹوادی۔ذرائع کے مطابق مقامی نوجوان نے مسجد میں مورتی رکھے جانے کی اطلاع دی تھی۔

(جاری ہے)

کاروان حلقہ کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین کو بھی اس حوالہ سے مطلع کیا گیا تاکہ حالات قابومیں رکھے جاسکیں۔ پولیس دستے علاقے میں تعینات کردیئے گئے۔

5شرپسندوں بیر سنگھ ،یوگیندر سنگھ، کرپال سنگھ، نوین سنگھ اور مایابائی کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں ملزمان وقف بورڈ کی مسجد میں داخل ہوئے اور وہاں مورتی رکھ کر ہندوواہ رسمیں ادا کیں۔مجلس بچائو تحریک نے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔دوسری طرف حلقہ کاروان کے رکن اسمبلی محی الدین نے کہا کہ چہاردیواری کو اونچا کر کے مسجد کا انتظام پوری طرح سے اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش جاری ہے۔ اس سلسلے میں وقف بورڈ کے افسران سے دیوار کی جلد تعمیر کی یقین دہانی کرائی۔ واضح ہوکہ کافی عرصے سے یہ مسجد غیر آباد ہے۔ 17 ویں صدی میں قطب شاہی دور میں تعمیر کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :