اسرائیلی اہداف کومیزائل کا نشانہ نہیں بنایا،الزامات مسترد،ایران

جمعہ 11 مئی 2018 18:19

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 11 مئی 2018ء)ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اہداف کومیزائل کا نشانہ نہیں بنایا،ایران اسرائیل مابین کشیدہ صورتحال کے باعثبراہ راست عسکری تصادم کا خطرہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے گولان کے پہاڑی علاقے میں میزائل حملے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل نے اس مبینہ حملے کے جواب میں جعمرات کے دن شام میں ایرانی فوجی تنصیبات پر حملہ کر دیا تھا۔ اس پیشرفت کے نتیجے میں خطے میں ایک نئی کشیدگی پیدا ہو چکی ہے۔ اس صورتحال میں ایران اور اسرائیل کے مابین براہ راست عسکری تصادم کا خطرہ بھی پیدا ہو چکا ہے۔ تہران حکومت نے شام میں اپنی فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو اس ’جارحیت‘ کی مذمت کرنا چاہیے۔ تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے یہ کارروئی جوابی طور پر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :