لیگ (ن) کا ملتان جلسہ نا کام اور مایوس کن تھا، مسلم لیگی ہوتا تو مایوس لوٹ آتا،شاہ محمود قریشی

ملتان کے عوام نے (ن) لیگ کو پہلے جیسا مسترد کر دیا ،جاوید ہاشمی کا سیاسی حق ہے وہ جس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں نواز شریف نے ملتان کو پشاور سے موازنہ کر کے ملتان کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی، (ن) لیگ نا کام اس کے تمام منصوبے بھی ناکام ہو گئے ہیں،نجی ٹی و ی سے گفتگو

جمعہ 11 مئی 2018 23:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 11 مئی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا ملتان جلسہ نا کام اور مایوس کن تھا۔ اگر مسلم لیگی ہوتا تو مایوس لوٹ آتا۔ ملتان کے عوام نے (ن) لیگ کو پہلے جیسا مسترد کر دیا ہے ۔ جاوید ہاشمی کا سیاسی حق ہے کہ وہ جس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں نواز شریف نے ملتان کو پشاور سے موازنہ کر کے ملتان کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی ۔

(ن) لیگ نا کام ہو گئی ہے اس کے تمام منصوبے بھی ناکام ہو گئے ہیں گزشتہ روز نجی ٹی و ی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر میں مسلم لیگ ن کا حصہ ہوتا تو آج ملتان کا جلسہ دیکھ کر مایوس لوٹتا ملتان کے لوگوں نے مسلم لیگ (ن) کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کا جلسہ نا کام اور مایوس کن جلسہ تھا۔ جاوید ہاشمی (ن) لیگ میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنا ان کا سیاسی حق ہے۔

جاوید ہاشمی نے پہلے مسلم لیگ (ن) چھوڑی اور آج دوبارہ شمولیت اختیار لر لی ان میں وجوہات ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف ملتان کا پشاور کا موازنہ کرتے ہیں کاش میں ان کو ملتان کے وہ علاقے دیکھاتا جہاں سکول نہیں ہے ۔ عوام کے لئے طبی مراکز نہیں ہیں۔ نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے گندے پانی سڑکوں پر جمع ہے۔ ملتان کے عوام صاف پانی کو ترس رہے ہیں۔ نواز شریف ملتان میں میٹرو بنانے کی بات کرتے ہیں ملتان میں میٹرو بسیں خالی چل رہی ہیں۔ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ (ن )لیگ نا کام لیگ ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے تمام عوامی منصوبے بھی نا کام ہیں۔