عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، انتخابات وقت مقررہ جولائی میں ہوں گے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
حکومت کی کوشش ہوگی آئندہ انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ طور پر منعقد ہوں،کسی بھی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے ،آئندہ حکومت کس کی ہوگی، اس کا فیصلہ عوام اپنے ووٹ کے ذریعے آئندہ انتخابات میں کریں گے، گہرے پانی کی کنٹینر بندرگاہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعہ 11 مئی 2018 23:52
(جاری ہے)
آئینی راستے پر چلنے سے ہی ملک ترقی کرے گا۔
سی پیک کے تحت منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔ ڈیپ واٹر کنٹینر پورٹ منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی معیشت مزید مضبوط ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) پر پاکستان کے پہلی گہرے پانی کی کنٹینرز بندرگاہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر سمندری امور میر حاصل بزنجو، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل جمیل اختر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیپ کنٹینر پورٹ منصوبے کے پہلے فیز کا افتتاح میرے لئے باعث مسرت ہے۔ اس پورٹ کے ذریعے دیگر ممالک سے سمندری روابط بڑھیں گے اور سمندری راستوں سے تجارتی نقل وحمل میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیپ واٹر کنٹینر پورٹ جدید ترین پورٹ ہے جس کا شمار خطے کی جدید بندرگاہوں میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی حکومتیں برسر اقتدار رہی ہیں۔ ہماری حکومت آنے سے قبل ملک کو مختلف چیلنجز اور مسائل کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) کی حکومت جب سے برسر اقتدار میں آئی ہے ہم نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیا۔ ملک میں امن قائم کیا۔ ملک کی معیشت کو مستحکم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت اب تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ 17 کلومیٹر طویل شاہراہیں اور موٹروے بن چکی ہیں۔ 18 سو کلومیٹر ہائی وے زیر تعمیر ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک کی معیشت مزید مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو بجلی کے بحران کا سامنا تھا۔ ہم نے بجلی کے کارخانے لگائے۔ ماضی کے منصوبوں کو بھی مکمل کیا اور اپنے دور میں نئے منصوبے بھی مکمل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے محدود وسائل اور چیلنجز میں اپنے پانچ سال دور میں ان شعبوں میںبھی کام کیا جن پر 65 سالوں میں بھی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک عظیم معاشی منصوبہ ہے۔ سی پیک کے تحت منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور سی پیک کی تکمیل کے بعد ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم اور گوادر بندرگاہ انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور ان بندرگاہوں کے ذریعے بھی پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی روابط میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بھی عوام کے ووٹوں سے برسر اقتدار آئی تھی۔ عوام کسی افواہ پر کان نہ دھریں۔ آئندہ الیکشن جولائی میں ہوں گے۔ ہمارا عزم سیاست کے ساتھ عوام کی خدمت ہے۔ (ن) لیگ کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔ پاکستان کی عوام آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ سے فیصلہ کریں گی کہ کونسی جماعت برسر اقتدار آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین نے ہر ادارے کے اختیارات اور دائرہ کا تعین کیا ہے۔ آئین کے راستے پر چلیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم ٹیکس نظام میں اصلاحات کررہے ہیں۔ سرمایہ کار اور بزنس کمیونٹی پاکستان آکر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔ ہم انہیں ہر ممکن مراعات دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی جمہوری دور میں ہی ہوتی ہے۔ جمہوری نظام کا تسلسل جاری رہنا چاہئے۔ اس موقع پر انہوں نے کے پی ٹی کے ملازمین کے لئے ایک ماہ کی تنخواہ بونس دینے کا اعلان کیا۔ وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ یہ بندرگاہ نجی شعبے کے اشتراک سے مکمل ہوا ہے۔ اس پورٹ کی تعمیر کا کریڈٹ سابق وزیراعظم نواز شریف کو جاتا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 11 مئی 2018 کی مزید خبریں
-
امریکہ کی پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت پرپابندی پرپاکستان کا جوابی ردعمل سامنے آگیا
-
مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا چیئرمین نیب کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ ،ْ پھر فوری استعفیٰ کا مطالبہ
-
جی ایچ کیو میں آرمی چیف کی زیر صدارت پاک فوج کے تمام جرنیلوں کی اہم ترین کانفرنس
-
عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، انتخابات وقت مقررہ جولائی میں ہوں گے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
-
جنوبی پنجاب کےٹھیکیدارو! دیکھوجنوبی پنجاب کس کا ہے؟نوازشریف
-
خلائی مخلوق کےاسکرپٹ میں دھرنے، لاک ڈاؤن تھے،مریم نواز
-
جو کچھ قانون کے مطابق ہوگا وہی چلے گا ، ریاستی اداروں کو دشمن نہ سمجھیں یہ ہمارے رکھوالے ہیں،ان ادارو ں کے بغیر ہمارا وجود ممکن نہیں ،
-
جاوید ہاشمی کا مشکل وقت میں نوازشریف کے ساتھ کھڑا رہنے کااعلان
-
چیف جسٹس کے روبرو خواتین نے مختلف محکموں اور دیگر سے متعلق شکایات کے انبار لگادئیے، متعلقہ حکام سے وضاحت طلب
-
8کے انتخابات میں منبر و محراب والے لندن اور واشنگٹن کے آلہ کاروں کو شکست دیکر ملک میں خلافت کا بابرکت نظام نافذ کریں گے،
-
خواتین کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی انہیں بااختیار بنانے کیلئے کثیر المقاصد اقدامات کا حصہ ہے، پرویز خٹک
-
پنجاب حکومت کی پھرتیاں
-
لیگ (ن) کا ملتان جلسہ نا کام اور مایوس کن تھا، مسلم لیگی ہوتا تو مایوس لوٹ آتا،شاہ محمود قریشی
-
ملک کے آئندہ نگران وزیراعظم کا نام سامنے آگیا
-
بورے والا میں نابالغ جوڑے کی شادی پر پولیس کا چھاپہ ‘ دلہن والد، نکاح خواں سمیت 10 افراد گرفتار
-
سینٹ نے اپنے اجلاس میںصحت عامہ کے حوالے سے دواہم بلوں کی منظوری دیدی
-
پاکستان میں غیر ملکی این جی اوز کی شامت آگئی، سخت ایکشن شروع
-
تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ، اور وہ بھی کس صوبائی حکومت کی جانب سے
-
گوادر گرڈ اسٹیشن میں ٓ گ لگ گئی،شہر تاریکی میں ڈوب گیا
-
بنوں میں پولیس موبائل وین پرموٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ
-
نگران وزیراعظم ، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں نئے نام پر اتفاق ہوگیا
-
پی آئی اے نے عوام کیلئے "5 گھنٹے قبل اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچیں" کا ہدایت نامہ واپس لے لیا
-
کرسچن کمیونٹی کے لیے عیسائی نہیں بلکہ مسیحی کی اصطلاح استعمال کی جائے،سپریم کورٹ کا حکم
-
نیب نے فواد حسن فواد کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں کا ریکاڈ طلب کر لیا
-
آئی جی سندھ کی ڈاکٹرفاروق ستار،خواجہ اظہار الحسن اور مصطفی کمال سے سکیورٹی واپس لینے کی خبروں کی تردید
-
کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے بدعنوان عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،
-
سندھ کو 55 فیصد پانی کم مل رہا ہے، آبی معاہدے پر عمل نہیں ہو رہا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
-
عام انتخابات 2018 میں ووٹرز کے لیے خوشخبری، زائد المعیاد قومی شناختی کارڈ کے حامل افراد بھی ووٹڈال سکیں گے
-
لاہور، الیکٹرانک مصنوعات تیار کرنے والی فیکٹری میں آتشزدگی ، کروڑوں کے نقصان کی اطلاعات
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کا اطلاق 14 مئی سے ہوگا
-
تین پہیوں والی موٹرسائیکل ٹیکسی سروس میں شامل
-
پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف امریکا اور بھارت بھی ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے
-
خوفناک خبر، ڈیم ٹوٹ گیا، درجنوں انسان لقمہ اجل بن گئے
-
میئر لندن نے شہریوں کو موٹاپے سے محفوظ رکھنے کا بیڑا اٹھالیا
-
بھارت میں ایک ہفتے میں کم سن لڑکی کو ریپ کے بعد زندہ جلانے کا تیسرا واقعہ
-
اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے خطیب پر سفری پابندی عائد کردی
-
داعش کے جھنڈے لگانے کاالزام، بی جے پی کے 6 ارکان گرفتار
-
صومالیہ:شدت پسند تنظیم الشباب کی عدالت نے عورت کو سنگسار کا حکم دیدیا
-
اسرائیل کی ایرانی ٹھکانوں پر بمباری درست ہے، ایران خطے میں اشتعال انگیزی کا باعث ہے، بحرینی وزیر خارجہ الخلیفہ
-
بھارت،7دنوں میں قرض کے بوجھ تلے دبے 6کسانوں کی خود کشی
-
داعش سے تعلق رکھنے والے 5 نمایاں ترین مطلوب افرادگرفتار، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
-
سوڈان،نائجیرین سفارت کار کی لاش برآمد،سفارت کار کو گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتارا گیا
-
دبئی میں ایک کروڑ پتی بھکاری کو مقامی پولیس نے حراست میں لے لیا
-
مشرق وسطی میں جارحانہ سرگرمیوں سے گریز کیا جائے ، انٹونیوگیوٹیریس
-
پیپلز پارٹی رہنما شاہد بھٹو اور سابق وفاقی وزیر نیلوفربختیار تحریک انصاف میں شامل
-
سابق ایم این اے کو شہریوں سے غبن اور لوٹ مار پر پارٹی سے نکالا جائے،
-
گگو منڈی ،حقیقی چچا کی سات سالہ معصوم بھتیجی سے مبینہ زیادتی کی کوشش
-
پنجاب حکومت اور پرائیویٹ سکول مالکان کے درمیان گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے معاملات طے پاگئے
-
ملک میں بجلی کی پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا
-
سعودی عرب، ماہر امراض چشم نے چالیس برس قبل کئے گئے وعدے کو پوار کرنے کے لئے قرآن حفظ کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.