سعودی عرب میں اب تک کتنے لاکھ غیر ملکی گرفتار کیے جا چکے، نئے اور ہوشربا اعداد و شمار جاری کر دیے گئے

اتوار 13 مئی 2018 10:10

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 13 مئی 2018ء) سعودی عرب میںغیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت اب تک 10لاکھ98 ہزار غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق غیر قا نونی تارکین وطن سے پاک مہم میں کام کرنے والی مشترکہ فورسز کے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت اب تک 10لاکھ98 ہزار غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کیا گیا جن میں سے 8لاکھ 9ہزار 321غیر قانونی اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ، ایک لاکھ98 ہزار 759لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جبکہ 89ہزار 962افراد غیر قانونی طورپر ملک میں داخل ہوئے تھے۔

مشترکہ فورس نے مہم کے دوران 15ہزار 839 ایسے تارکین کو بھی گرفتار کیا ہے جو غیر قانونی طور پر ملک میں دراندازی کی کوشش کررہے تھے۔ ان میں سے 57فیصد یمنی ، 40فیصد ایتھوپین جبکہ 3فیصد دیگر ممالک کے شہری ہیں۔ واضح رہے کہ ایک لاکھ55 ہزار 681غیر ملکیوں کو آوٹ پاس بنوانے کے لئے اپنے اپنے سفارتخانوں سے رجوع کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 88 ہزار 161غیر قانونی تارکین کو مملکت سے بیدخل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :