شامی؛شدت پسندوں کیخلاف عسکری آپریشن،ایک ہفتے میں 86فوجی ہلاک ہوئے،آبزرویٹری

اتوار 13 مئی 2018 19:30

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 13 مئی 2018ء)شام میں انتہا پسند گروہ داعش کیخلاف حکومتی کارروائی کے دوران گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 86 فوجی ہلاک ہو ئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والی عالمی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شام میں انتہا پسند گروہ داعش کیخلاف حکومت کاروائی میں ایک ہفتے کے دوران 86فوجی اہلکار ہلاک ہوئے،اس جانی نقصان کے باوجود شامی صدر بشار الاسد کی حامی افواج دمشق میں داعش کے آخری مضبوط ٹھکانے کو تباہ کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

دمشق کے نواحی علاقے حجر الاسود میں 5 مئی سے شروع ہونے والی اس نئی فوجی مہم کے دوران ستاون جہادی بھی ہلاک ہو چکے ہیں،تاہم حکومتی فوجی ابھی تک اس لڑائی میں کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کر سکے ہیں۔