قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کوکل طلب کرلیا

کمیٹی 4.9 ارب ڈالر بھارت کو بھیجوانے کے الزامات اور حقائق کا جائزہ لے گی

منگل 15 مئی 2018 21:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 15 مئی 2018ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے نوازشریف پر4.9ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے الزام پر چیئرمین نیب کو طلب کرلیا ،کمیٹی اجلاس کی صدارت چوہدری اشرف کرینگے۔ میڈیارپورٹسکے مطابق قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا اجلاس(کل)بدھ کو طلب کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں کمیٹی نوازشریف پر 4.9ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت کو بھجوانے کے معاملے کا جائزہ لے گی ، نوازشریف پر لگے الزام کی وضاحت اور حقیقت جاننے کیلئے کمیٹی نے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کو بھی طلب کرلیا ہے ۔

اجلاس کی صدارت کمیٹی چیئرمین چوہدری اشرف کریں گے ۔رکن قائمہ کمیٹی رانا حیات نے منی لانڈرنگ کے الزامات پر پوائنٹ آف آرڈر جمع کرایا تھا اور ان کے پوائنٹ آف آرڈر کا جائزہ لیا جائے گا۔