تحریک انصاف اور ق لیگ میں آئندہ الیکشن میں سیاسی اتحاد کیلئے رابطے ۔ مشترکہ انتخابی حکمت عملی بنانے پر اتفاق

اتوار مئی 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء) پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے درمیان آئندہ الیکشن میں سیاسی اتحاد کیلئے رابطے شروع ہوگئے‘ تحریک انصاف اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے دونوں جماعتوں کے درمیان مشترکہ انتخابی حکمت عملی بنانے پر اتفاق ہوا۔ آئندہ الیکشن میں ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کی حکومت عملی طے کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتیں پنجاب میں انتخابی تعاون کریں گی جس کیلئے دونوں جماعتوں میں رابطے بھی ہوئے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان آئندہ انتخابات میں مشترکہ حکومت عملی بنانے پر اتفاق پایا گیا۔ دونوں جماعتیں آئندہ الیکشن میں پنجاب میں ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ۔ دونوں جماعتوںکی اعلیٰ سطح کی قیادت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آئندہ انتخابات میں دونوں جماعتیں ساتھ ساتھ چلیں گی۔

Your Thoughts and Comments