ایرانی جوہری ڈیل کے لیے یورپی حمایت ناکافی ہے، ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف

اتوار مئی 21:30

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری ڈیل کے لیے یورپی حمایت ناکافی ہے۔ یہ بات انہوں نے یورپی یونین کے توانائی کے شعبے کے سربراہ میگوئل اریاس کانتے کے ساتھ ملاقات کے بعد کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری ڈیل کو برقرار رکھنے کے لیے یورپی یونین کی حمایت ناکافی دکھائی دیتی ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی حکام کے ساتھ دو روزہ ملاقاتوں کے بعد یورپی یونین کے اعلیٰ اہلکار میگوئل اریاس کانتے نے مغربی صحافیوں کو بتایا کہ یونین اس ڈیل کو پورا تحفظ دینے پر کار بند رہے گی اور کسی نئے سمجھوتے پر مذاکرات نہیں شروع کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ یورپی رہنماؤں کی اپیلوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ایرانی جوہری ڈیل سے دستبرداری کا اعلان کر دیا تھا۔

Your Thoughts and Comments