سپیکرصوبائی اسمبلی اسدقیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی

جمعرات مئی 18:26

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء)سپیکرصوبائی اسمبلی اسدقیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اورپی پی میں شامل ہونیوالے رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے گزشتہ روز سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی اسدقیصر کیخلاف اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لے لی ہے ، واضح رہے کہ پیر کو صوبائی اسمبلی میں فاٹاانضمام سے متعلق بل پیش کئے جانے کابھی امکان ہے، ضیاء اللہ آفریدی کے مطابق پیپلزپارٹی نے فاٹاکے عوام کی خاطرتحریک عدم اعتمادواپس لینے کی قربانی دی ہے ۔

Your Thoughts and Comments