دوست محمد کھوسہ میرا بیٹا اور پی ٹی آئی میں ہے ،عمران خان نے مجھے قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی تین سیٹیں دینے کا وعدہ کیا ہے،سردارذوالفقار کھوسہ

ہفتہ 2 جون 2018 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 2 جون 2018ء)تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ن لیگ کے سابق رہنما سردارذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے کہ دوست محمد کھوسہ میرا بیٹا ہے اور ساتھ پی ٹی آئی میں ہے ،عمران خان نے مجھے قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی تین سیٹیں دینے کا وعدہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سردارذوالفقارنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کو جوائن کیاہے فوادچودھری کو نہیں ،عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے دوست محمد کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر کوئی اعتراض نہیں کیا،ان کا کہناتھا کہ میرے بیٹے نے شادی کی جو چل نہیں سکی اورعلیحدگی ہو گئی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ یہ سب حمزہ شہبازکا کیا دھرا ہے ،شہبازشریف نے خود کتنے گھر اجاڑے ہیں، شہباز شریف کو منہ پر کہا کہ تمہارے دفتر سے پرویز رشید شرارتیں کرا رہا ہے۔