سعودی عرب: بیوی نے خاوند سے اس وجہ سے طلاق لے لی کہ آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے!

اپنی ماں کی بجائے مجھ سے زیادہ پیار کیوں کرتے ہو؟ خاوند کی لاڈلی بیوی نے طلاق لے لی

پیر 4 جون 2018 13:39

باہا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 4 جون 2018ء)29 سالہ سعودی خاوند اُس وقت دنگ رہ گیا‘ جب جان سے پیاری اُس کی بیوی طلاق لینے کے لیے عدالت پہنچ گئی۔ حیرت زدہ سعودی کو یہ بات سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ جب اُس نے اپنی بیوی کو خوش رکھنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی تو پھر وہ طلاق لینے کے لیے اتنی بضِد کیوں ہے۔ خلع کا دعویٰ دائر کرنے والی خاتون نے اعتراف کیا کہ اُس کے خاوند نے کبھی اُس کی کوئی فرمائش رد نہیں کی مگر وہ اُس سے اس لیے طلاق لینا چاہتی ہے کیونکہ وہ مجھے اپنی ماں پر ترجیح دیتا ہے۔

خاتون نے جج سے کہا ’’میں کبھی ایسے شخص پر بھروسا نہیں کر سکتی جو اپنی بیوی کے لیے تو سب کچھ کرتا ہے مگر اپنی ماں کی ذرا سی بات بھی ماننے سے انکار کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

‘‘ اس صورتِ حال سے پریشان خاوند نے جج سے کہا کہ وہ اپنی بیوی کو نہیں چھوڑنا چاہتا اور اُسے خوش رکھنے کے لیے سب کچھ کرے گا۔ مگر بیوی نے اُس کی یہ بات ماننے سے انکار کر دیا۔

خاتون نے عدالت کے سامنے اعتراف کیا کہ خاوند نے اُس پر بے شمار پیسے خرچ کیے ہیں‘ اُسے بیرونِ ملک سفر بھی کروائے‘ اور اُس کی خواہش کی ہر چیز بھی خرید کر دی‘ مگر وہ پھر بھی اُس کے ساتھ زندگی نہیں گزارنا چاہتی کیونکہ ’’جس شخص کا سلوک اپنی ماں کے ساتھ اچھا نہیں ہے اُس پر کبھی بھروسا نہیں کیا جا سکتا۔ وہ مستقبل میں کسی بھی وقت مجھ سے منہ موڑ سکتا ہے۔

‘‘ اس پر عدالت میں خاوند نے پُوچھا ’’کیا میں نے تمہاری خاطر اپنے گھر والوں کو نہیں چھوڑا؟‘‘ اس پر خاتون نے جواب دیا ’’ہاں‘ اور یہی وجہ ہے جو میں تم سے طلاق لینا چاہ رہی ہوں۔‘‘خاتون کا کہنا تھا کہ اُس کے خاوند نے جو کچھ بھی عدالت میں کہا وہ درست ہے‘ مگر اُس نے اپنے خاوند سے علیحدگی کا پکا ارادہ کر لیا ہے کیونکہ’’ اس نے مجھے اپنے پُورے خاندان پر ترجیح دی‘ حتیٰ کہ اپنی ماں پر بھی۔

‘‘ خاتون نے اس بات پر اصرار جاری رکھا کہ وہ اُس دِن کا انتظار نہیں کرے گی جب وہ (خاوند) مجھے اسی طرح چھوڑ دے گا جس طرح اس نے اپنی ماں کو چھوڑا تھا۔خاتون نے اپنے خاوند کی جانب سے دِیا گیا جہیز کا سامان واپس لوٹا دیاجس کے بعد جج نے طلاق واقع ہونے کا اعلان کر دِیا۔ جج کی جانب سے خاتون کے اس اصولی موقف کو بہت سراہا گیا اور کہا کہ خاتون کی جانب سے اس بات پر طلاق لینا کہ خاوند نے اپنی ماں کو بیوی کے مقابلے میں کم تر درجہ دے رکھا تھا‘ بہت عمدہ سوچ ہے۔

خاتون نے اس طریقے سے ایک مرد کو سبق سکھایا ہے کہ جو شخص کسی دُوسری عورت کے لیے اپنی ماں کو چھوڑ سکتا ہے‘ وہ کسی بھی طرح سے قابلِ بھروسا نہیں ہے۔جج نے مزید کہا کہ کچھ مردوں کا ماننا ہے کہ اپنی بیویوں کی اندھادُھند اطاعت اور اُن کے لیے سب کچھ کر گزرنے سے اُنہیں بیویوں کا دائمی پیار نصیب ہو سکتا ہے۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ ایک مرد کو اپنے گھر والوں کو‘ خصوصاً اپنی ماں کو سب سے زیادہ اہمیت دینی چاہیے۔ مذکورہ مرد کی بیوی اس لیے خوش نہیں تھی کہ ماں جیسی جس عظیم ہستی نے اُس کے خاوند کو جنم دیا‘ پالا پوسا اور اُس کی خاطر ہراپنی زندگی کی ہر خوشی قربان کی‘ اُس ہستی پر اپنی بیوی کو مقدّم جانا۔سابقہ جوڑے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :