چینی وزیر خارجہ کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات

پیر 4 جون 2018 15:50

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 4 جون 2018ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے جنوبی افریقہ میں برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شرکت کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاووروف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چائنہ ریٖیو انٹرنیشنل کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ جزیرہ نما کوریا میں ایٹمی اسلحے کے خاتمے اور امن و استحکام کے لئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :