سب کچھ تباہ کر دیں گے، ایرانی سپریم لیڈر نے جنگ کے عزائم کا اظہار کردیا

دشمن نے حملہ کیا تو دس گنا شدت سے جواب دیں گے، خطے کی محروم اور مزاحمتی اقوام کی حمایت جاری رکھی جائیگی ،عرب عوام امریکاکیخلاف اٹھ کھڑہوں، ایرانی سپریم لیڈر

منگل 5 جون 2018 12:27

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 5 جون 2018ء)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہاہے کہ ایران کے میزائل پروگرام پر پابندیوں کا مغربی ممالک کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، خطے کی محروم اور مزاحمتی اقوام کی حمایت جاری رکھی جائیگی ،دشمن نے حملہ کیا تو دس گنا شدت سے جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

ایرانی سرکاری ٹی وی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عرب عوام پرزوردیاکہ وہ امریکاکیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ دشمن معاشی اور نفسیاتی دباو سے ایران کو اپنے آگے جھکانا چاہتا ہے مگر ایران کسی دباو میں نہیں آئے گا نہ ہی ناجائز مطالبات مانے گا۔انہوں نے کہا کہ خطے کی محروم اور مزاحمتی اقوام کی حمایت جاری رکھی جائیگی ،انہوں نے واضح کیا کہ دشمن نے حملہ کیا تو دس گنا شدت سے جواب دیں گے۔

متعلقہ عنوان :