خیبر پختونخوا میں ہر سال کی طرح امسال بھی عید الفطر مقامی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پرہی منائی گئی

نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پشاور میں مسجد مہابت خان میں ہوا جہاں پر سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، ملکی سلامتی و استحکام اور فلسطین، شام، مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں

جمعہ جون 18:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جون ء)خیبر پختونخوا میں ہر سال کی طرح امسال بھی عید الفطر مقامی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر جمعہ کے روز منائی گئی ،خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جمعہ کے روز عوام نے جوش و خروش سے عید منائی،خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور میں نماز عید کے مختلف اجتماعات منعقد ہوئے سب سے بڑا اجتماع پشاور میں مسجد مہابت خان میں ہوا جہاں پر سینکڑوں افراد نے نماز عیدالفطر ادا کی، اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں میں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے اور اجتماعات میں فلسطین، شام، مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے اورملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

عید کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

(جاری ہے)

عید کے موقع پر عوام نے بڑی تعداد میں میٹھائی اور پھول خریدے۔ بچوں نے دن بھر پٹاخے ،کھیلونے والے بندوق اور دیگر کھیلوں خرید جبکہ شام کو بچوں نے پارکوں اور صحت افزاء مقامات کا رخ کیا۔خیبر پختونخوا حکومت کی پابندیوں کے باوجود شہر بھر میں پٹانے ،اور کھلونے والے بندوق، پستول اور دیگر ہتھیار فروخت ہوتے رہے جبکہ مقامی انتظامیہ سو رہی ہیں۔

جبکہ دوسری جانب خیبر پختونخوا نگران حکومت نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کی16جون2018بروز ہفتہ کومرکز کے ساتھ عید الفطر منانے کا اعلان کردیا۔عید کے موقع پرپشتو فلم انڈسٹری نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے عید الفطر پر 4 نئی فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔عید کی مناسبت پشاور کے نواحی علاقوں سے آنے والے بچے دن بھر شہر میں تفریح کرتے رہے اور پشاور چارسدہ روڈ پر واقع دریائے سردریاب پشاور پہنچ گئے جہاں وہ نہا کر تفریح کے ساتھ ساتھ گرمی کی شدت کو بھی کم کرتے رہے۔

Your Thoughts and Comments