بھارت، گرل فرینڈ کا شادی سے انکار ،لڑکی کے بھائیوں نے ڈاکٹر کی دھلائی کر ڈالی

ڈاکٹر خود کو غیر شادی شدہ ظاہر کر کے شادی کرنا چاہتا تھاپہلی بیوی نے پول کھول دیا

جمعرات 21 جون 2018 17:43

غازی آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 21 جون 2018ء)بھارت میں حقیقت افشاں ہونے پر لڑکی نے ڈاکٹر سے شادی سے انکار کر دیا، لڑکی کے خاندان والوں نے ڈاکٹر کو جھوٹ بولنے پر دھو ڈالا، ڈاکٹر خود کو غیر شادی شدہ ظاہر کر کے شادی کرنا چاہتا تھاپہلی بیوی نے پول کھول دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شادی شدہ ڈاکٹر کی سوشل میڈیا کے ذریعے ایک لڑکی سے دوستی ہوگئی ۔

بیوی کی آنکھوں میں دھول جھونک کر وہ دوسری شادی کی تیاری کررہا تھا کہ بیوی کو اس کا علم ہوگیا اور اس نے لڑکی کو شوہر کی حقیقت سے واقف کرایا۔لڑکی کے بھائی اور بہنوئی نے راج نگر سوسائٹی میں واقع لڑکی کے دوست ڈاکٹر کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اسکی جم کر دھنائی کی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ممبئی کا رہنے والا ہے۔

(جاری ہے)

تقریباڈیڑھ سال قبل اس کی شادی ممبئی کی رہنے والی اسسٹنٹ پروفیسر سے ہوئی تھی۔

شادی کے بعد بیوی ملازمت چھوڑکر گھریلو ذمہ داریاں ادا کرنے لگی۔6ماہ قبل شوہر اور بیوی میں تنازع پیدا ہونے سے بیوی میکے چلی گئی۔اس دوران ڈاکٹر غازی آباد کے نہرو نگر میں واقع نجی اسپتال میں ملازمت کرنے لگا۔بیوی سے اختلافات کے بعد ڈاکٹر نے لڑکی سے ملاقات کے بعد خود کو غیر شادی شدہ ظاہر کرکے لڑکی کو شادی کیلئے راضی کرلیا۔شادی کی تاریخ بھی طے ہوگئی تھی ۔اسی دوران ڈاکٹر کی بیوی نے ڈاکٹر کی گرل فرینڈ کو شوہر کی حقیقت بتادی جس کے بعد لڑکی نے شادی سے انکار کردیا ۔