بھارت، داڑھی نکلنے پر شوہر نے نئی نویلی دلہن کو طلاق دے ڈالی

جمعرات 21 جون 2018 17:43

احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 21 جون 2018ء)بھارت میں شوہر نے نئی نویلی دلہن کو داڑھی کے بال آنے پر طلاق دے دی، شادی سے قبل ملاقات میں لڑکی نے چہرہ دوپٹہ سے ڈھانپ رکھا تھا، ایک ہفتہ بعد دلہن کے چہرے پر داڑھی تھی اور آواز بھی مردانہ تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ایک اور انوکھا واقعہ پیش آگیا جہاں شوہر نے نئی نویلی دلہن کو داڑھی کے بال آنے پر طلاق دے دی۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں پیش آیا جہاں شوہر نے دلہن کو شادی کے ایک ہفتے بعد ہی طلاق دے دی۔اطلاعات کے مطابق عدالت میں طلاق کے خلاف دائر درخواست کے جواب شوہر کا کہنا تھا کہ میں نے دلہن کو شادی سے قبل کبھی نہیں دیکھا تھا اور نہ کبھی اس سے بات کی تھی۔

(جاری ہے)

شوہر نے کہا کہ جب پہلی بار ملاقات کرائی گئی تو لڑکی نے چہرے پر دوپٹہ لپیٹ رکھا تھا جس کی وجہ سے اس کا چہرہ بھی چھپا ہوا تھا۔

شوہر نے اپنا مقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ سسرالیوں نے رشتہ طے کرکے جلد از جلد شادی کرادی اور جب شادی کے پہلے دن اس نے بیوی کو دیکھا تواس نے میک اپ کررکھا تھا۔اس نے عدالت کو بتایا کہ ایک ہفتے بعد جب میں بیرون شہر نوکری سے گھر لوٹا تو دلہن کی داڑھی دیکھ کر چونک گیا، اور صرف یہی نہیں بلکہ دلہن کی آواز بھی تبدیل تھی اور وہ مردانہ آواز میں بات کررہی تھی جس پر اسے طلاق دے دی۔