ایف بی آر نے شاہین ایئر کا مرکزی دفتر کچھ دیر سیل رکھنے کے بعد کھول دیا

جمعرات 21 جون 2018 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 21 جون 2018ء)فیڈرل بیورو آف ریوینیو نے واجبات کی عدم ادائیگی پر شاہین ایئر کا کراچی میں مرکزی دفتر سیل کرنے کے کچھ دیر بعد کھولنے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق شاہین ایئر انتظامیہ نے 91 کروڑ روپے کے دو چیک دے دئیے ہیں جس کے بعد سیل کھولنے کا حکم دیا گیا۔اس سے قبل شاہین ایئر انتظامیہ اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات ناکامی کے بعد مرکزی دفتر سیل کردیا گیا تھا۔شاہین ائیر پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں واجبات ہیں۔دفتر سیل کرنے کے دوران شاہین ایئر کیچیف سیکورٹی آفیسر اور ایف بی آر حکام میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :