روسی سائنسدان نے پہلی خلائی سلطنت کے امور سنبھال لیے،حلف بھی اٹھالیا

اسپیس کنگڈم آف ایسگارڈیاکی ویانا میں خصو صی تقریب منعقد،اقوام متحدہ کی رکنیت کے لیے درخواست دینے کا اعلان

منگل جون 11:50

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جون ء)کیا خلا میں بھی کوئی سلطنت آباد ہوسکتی ہی اس کا تو ابھی پتا نہیں مگر روسی سائنسدان نے پہلی خلائی سلطنت کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسپیس کنگڈم آف ایسگارڈیاکی ویانا میں خصو صی تقریب منعقد کی گئی جس میں روسی ارب پتی کاروباری شخصیت اور سائنس دان ایگور ایشربیلی نے حلف اٹھایا، وہ جنوری 2017میں پانچ سالہ مدت کے لیے سربراہ منتخب ہوئے تھے اوراس دن خلائی سلطنت کے کیلنڈر کی ابتدا قرار دیا گیا۔ایشر بیلی نے کہا کہ وہ زمین کے مختلف ملکوں سے سفارتی تعلقات قائم کریں گے اور اقوام متحدہ کی رکنیت کے لیے بھی درخواست دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments