وہ اسلامی ملک جس کے 90 ہزار روپے ایک امریکی ڈالر کے برابر ہیں

منگل 26 جون 2018 12:50

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 26 جون 2018ء)ایران میں تیرہ سو سے زائد مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ یہ قدم عوامی احتجاج کے سبب اور امریکی پابندیوں کے ملکی معیشت پر اثرات کو محدود رکھنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق دارالحکومت تہران کے تاریخی گرینڈ بازار میں تاجروں نے غیر ملکی زر مبادلہ سے متعلق حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا اور بیشتر دکانیں بند رکھیں۔

امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی ریال کی قدر مسلسل گرتی جا رہی ہے اور بتدریج کمی کے بعد پیر کے روز ریال کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں نوے ہزار ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے سال کے اختتام پر 42,890 تھی۔ صنعتوں اور تجارت کے ملکی وزیر محمد شریعت مداری نے 1,339 اشیا کی ایک فہرست مرتب کی ہے، جن کی درآمد پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔