مبینہ کرپشن کیسز میں طلبیوں کا سلسلہ جاری ،ْزعیم قادری (کل)طلب

شہباز شریف پانچ جولائی اور فواد حسن فواد کو تین جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا

منگل 26 جون 2018 19:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 26 جون 2018ء)نیب لاہور میں مبینہ کرپشن کیسز میں طلبیوں کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ نیب حکام نے 3 جولائی کو سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو آشیا نہ اقبال کرپشن میں مبینہ کرپشن پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن )کے صدرسابق وزیراعلیٰ پنجاب پنجاب میاں شہباز شریف کو 5 جولائی کو صاف پانی کمپنی میں مبینہ کرپشن کیس میں دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے زرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے باغی رہنمازعیم قادری کو صاف پانی کمپنین میں مبینہ کرپشن کیس میں 27 جون کو طلب کیا گیا ہے۔