اندرون سندھ میٹرک کے امتحانات میں نقل زوروں پر، پرچے آئوٹ اور 15 طلبہ گرفتار

طلبہ گائیڈز اور حل شدہ پرچوں کی مدد سے جوابات لکھتے رہے جبکہ چھاپہ مار ٹیمیں غائب

منگل 27 مارچ 2018 15:25

حیدرآباد/سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) اندرون سندھ میٹرک کے امتحانات میں نقل زروں پر پہنچ گئی ،ْ انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 15 طلبہ کو گرفتار کرلیا ہے۔لاڑکانہ اور سکھر تعلیمی بورڈز کے زیراہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے ہیں ،ْ حیدرآباد، بدین، مٹیاری، ٹنڈوالہیار اور قاضی احمد میں نویں جماعت کے انگریزی کے پرچے کے دوران 15 طالبعلم نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

سکھر بورڈ کے زیراہتمام 4 اضلاع میں ایک لاکھ 2 ہزار سے زائد طلبہ طالبات کیلیے 214 امتحانی مراکز قائم کیے گئے۔ نقل کی روک تھام کیلیے 27 چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144 نافذ ہے تاہم تمام اقدامات بظاہر ناکام ثابت ہوئے۔

(جاری ہے)

متعدد امتحانی مراکز میں نویں جماعت کے انگلش ون کے پرچے میں نقل زوروں پر رہی۔ طلبہ گائیڈز اور حل شدہ پرچوں کی مدد سے جوابات لکھتے رہے لیکن چھاپہ مار ٹیمیں غائب رہیں۔

کمرہ امتحانات میں ڈیوٹی پر تعینات اساتذہ بھی نقل روکنے میں ناکام رہے اور امتحانی مراکز کے باہر بھی غیر متعلقہ افراد کا رش رہا۔حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت بھی نویں اور دسویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ حیدرآباد میں بھی امتحانی مراکز میں پرچے دینے کیلئے آنے والے طالبعلموں سے نقل کا مواد برآمد ہوا ہے۔ میرپور ماتھیلو کے امتحانی مرکز ہائی اسکول میں واٹس اپ کے ذریعے انگلش ون کا پرچہ وقت سے پہلے ہی آئوٹ ہوگیا۔

دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود امتحانی مرکز کے باہر غیر متعلقہ افراد موجود رہے۔ادھر بدین میں بھی انگریزی ون کا پرچہ آئوٹ ہوگیا تاہم ناظم امتحانات مسرور زئی نے آئوٹ ہونے والا پرچہ جعلی قرار دے دیا۔ ناظم امتحانات نے کہا کہ امتحانی پرچے سینٹرز کوڈ کے ساتھ شائع کئے گئے ہیں۔ لاڑکانہ بورڈ کے زیراہتمام بعض امتحانی مراکز میں سندھی ون کے پرچہ کے اجرا میں تاخیر ہوئی۔ تو موبائل فون پر سوالیہ پرچہ پہنچنے پر طلبہ و طالبات نے پرچہ حال کرنا شروع کردیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

یونیورسٹی آف ہری پور میں ”معاشرہ کی ترقی میں مزدور کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار

یونیورسٹی آف ہری پور میں ”معاشرہ کی ترقی میں مزدور کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار

لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی12 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی12 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

کوہاٹ اور کرک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیرالدین کی او جی ڈی سی ایل حکام سے ملاقات

کوہاٹ اور کرک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیرالدین کی او جی ڈی سی ایل حکام سے ملاقات

آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلبہ کا احتجاج جاری

آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلبہ کا احتجاج جاری

میٹرک امتحانات کے دوران 550 کے قریب امتحانی مراکز کو سنبھالنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ہم سب نے ملکرکام ..

میٹرک امتحانات کے دوران 550 کے قریب امتحانی مراکز کو سنبھالنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ہم سب نے ملکرکام ..

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام مصنف سے ملاقات  کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام مصنف سے ملاقات کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امورطلبہ کے زیر اہتمام انٹرڈیپارٹمنٹل ہم نصابی مقابلہ جات 2024  کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امورطلبہ کے زیر اہتمام انٹرڈیپارٹمنٹل ہم نصابی مقابلہ جات 2024 کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام ’ مصنف سے ملاقات‘پر سیشن کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام ’ مصنف سے ملاقات‘پر سیشن کا انعقاد

زرعی یونیورسٹی پشاور،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کی زیر صدرات ایف اینڈ پی سی کے حوالے سے اجلاس

زرعی یونیورسٹی پشاور،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کی زیر صدرات ایف اینڈ پی سی کے حوالے سے اجلاس

اوپن یونیورسٹی اور روپانی فائونڈیشن کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اوپن یونیورسٹی اور روپانی فائونڈیشن کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط