علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، لیٹ فیس چارجز کے ساتھ یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2018ء کے داخلوں کی تاریخ میں 16 اپریل 2018ء تک توسیع

جمعہ 30 مارچ 2018 15:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2018ء کے داخلوں کی تاریخ میں 16 اپریل 2018ء تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ اب سمسٹر بہار 2018ء میں پیش کئے گئے تمام پروگراموں کے داخلے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 16 اپریل 2018ء تک جاری رہیں گے۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں لانا ہے۔ شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر سیّد ضیاء الحسنین کے مطابق تمام پروگراموں کے داخلہ فارمز اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے تمام سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کمیپسز/رابطہ دفاتر سے دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ میٹرک 100 روپے، انٹرمیڈیٹ اور بی اے 200 روپے جبکہ پوسٹ گریجویٹ/بی ایڈ پروگرامز میں 500 روپے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 16 اپریل 2018ء تک داخلہ لیا جا سکتا ہے۔

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر جن پروگرامز میں داخلے ہو رہے ہیں، ان میں پی ایچ ڈی، ایم ایس/ایم فل، ایم ایس سی (آنرز)، (COL) ایم بی ای/ایم پی اے، بی ایس پروگرامز اور ایم ایس سی (شماریات، فزکس، ریاضی، کیمسٹری، مائیکرو بیالوجی، ای پی ایم، ماس کمیونیکیشن، سسٹینبل انوائرمنٹل ڈیزائن، انوائرمنٹل سائنس، باٹنی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پروگراموں میں داخلے کے خواہشمند امیدوار اپنا داخلہ فارم پراسپکٹس میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق 500 روپے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ براہ راست متعلقہ شعبہ کو ارسال کریں۔

سیّد ضیاء الحسنین نے مزید کہا کہ اب ملک کے کسی بھی حصے میں رہنے والے امیدوار کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے متعلقہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔ داخلہ فارم مع مقررہ فیس ملک بھر میں فرسٹ ویمن بینک، بینک الفلاح اور الائیڈ بینک، مسلم کمرشل بینک کی تمام پرانچوں اور نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ نامزد برانچوں کی تفصیلات پراسپکٹس، یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور یونیورسٹی کے ملک کے طول و عرض میں موجود علاقائی دفاتر سے دستیاب ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

غیررجسٹرد ڈنجی اسکولوں کیخلاف کارروائی ہو گی ،رفعیہ جاوید

غیررجسٹرد ڈنجی اسکولوں کیخلاف کارروائی ہو گی ،رفعیہ جاوید

ایپکا کا میٹرک بورڈ افسران کی معطلی احکامات واپس لینے کا مطالبہ

ایپکا کا میٹرک بورڈ افسران کی معطلی احکامات واپس لینے کا مطالبہ

ویٹرنری یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین روزہ آل پاکستان ڈیبیٹ اوپن ایڈیشن(ٹو) کا انعقاد

ویٹرنری یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین روزہ آل پاکستان ڈیبیٹ اوپن ایڈیشن(ٹو) کا انعقاد

سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں زیرو پریڈ لازمی کردیاگیا

سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں زیرو پریڈ لازمی کردیاگیا

انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، ..

انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، ..

ایجو کیشن بورڈ فیصل آباد کے 4 ا سسٹنٹس کو سپرنٹنڈنٹ ، ایک سینئر کلرک کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

ایجو کیشن بورڈ فیصل آباد کے 4 ا سسٹنٹس کو سپرنٹنڈنٹ ، ایک سینئر کلرک کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

یونیورسٹی آف سرگودھا میں سماجی خدمات پر مشتمل مختلف سرگرمیوں کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا میں سماجی خدمات پر مشتمل مختلف سرگرمیوں کا انعقاد

اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2024ء کے داخلوں کی آخری تاریخ 15 مئی ہے

اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2024ء کے داخلوں کی آخری تاریخ 15 مئی ہے

تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے بورڈ آف گورنرز کا 169 واں اجلاس

تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے بورڈ آف گورنرز کا 169 واں اجلاس

نوجوان نسل معاشرے سے کرپشن  کے  خاتمہ کے لئے کرداراداکر ے،یونیورسٹی آف تربت   میں سیمینار سے شرکاء کا ..

نوجوان نسل معاشرے سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے کرداراداکر ے،یونیورسٹی آف تربت میں سیمینار سے شرکاء کا ..

بحریہ یونیورسٹی لاء آف سکول کے طلبا اور اساتذہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی

بحریہ یونیورسٹی لاء آف سکول کے طلبا اور اساتذہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی

کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا

کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا