پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت ہونے والے تمام امتحانات منسوخ ،طلبہ کو اگلی کلاسوں میں ترقی دیدی گئی

امتحانی فیس کی مد میں 40فیصد رعایت دیدی گئی ،فیصلے سے تقریباً 130165 طلبہ و طالبات مستفید ہوں گے

جمعرات 21 مئی 2020 16:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت ہونے والے تمام امتحانات کرونا وبا کی وجہ سے منسوخ کر نے کا فیصلہ کیا گیا اور طلبہ کو اگلی کلاسوں میں ترقی دینے کی پالیسی کی منظوری دی گئی۔

چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق،چیئرمین فنی تعلیمی بورڈ ناظر نیازی، سیکرٹری بورڈ اورسی ای اوٹیوٹا نے اجلاس میں شرکت کی ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال پنجاب فنی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے تمام امتحانات کورونا وبا کی وجہ سے منسوخ کر دیئے گئے ہیں، ڈی ای ای، ڈی کام، میٹرک ٹیک اور ووکیشنل کے وہ طلبہ و طالبات جو پروموشن پالیسی کے تحت اگلی کلاسز میں بغیر امتحان کے ترقی پائینگے انہیں امتحانی فیس کی مد میں 40فیصد رعایت دیدی گئی ہے، حکومت کے اس فیصلے سے تقریباً 130165 طلبہ و طالبات مستفید ہوں گے ، ان کلاسزکے وہ طلبہ و طالبات جو 40 فیصد سے زیادہ مضامین میں فیل ہوں گے انہیں سپیشل امتحان مکمل فیس کے ساتھ حصہ لینا ہوگا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے بتایا کہ سال 2020 کے سالانہ امتحانات جو کے منسوخ کر دئیے گئے ہیں، میں تقریباً 177524 طلبہ نے حصہ لیناتھا، جن میں سے 130165 طلبہ کو نہ صرف پروموٹ کردیا جائے گا بلکہ انہیں امتحان فیس کی مد میں 40 فی صد رعایت بھی حاصل ہوگی۔

Browse Latest Health News in Urdu

ویٹرنری یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین روزہ آل پاکستان ڈیبیٹ اوپن ایڈیشن(ٹو) کا انعقاد

ویٹرنری یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین روزہ آل پاکستان ڈیبیٹ اوپن ایڈیشن(ٹو) کا انعقاد

سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں زیرو پریڈ لازمی کردیاگیا

سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں زیرو پریڈ لازمی کردیاگیا

انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، ..

انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، ..

ایجو کیشن بورڈ فیصل آباد کے 4 ا سسٹنٹس کو سپرنٹنڈنٹ ، ایک سینئر کلرک کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

ایجو کیشن بورڈ فیصل آباد کے 4 ا سسٹنٹس کو سپرنٹنڈنٹ ، ایک سینئر کلرک کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

یونیورسٹی آف سرگودھا میں سماجی خدمات پر مشتمل مختلف سرگرمیوں کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا میں سماجی خدمات پر مشتمل مختلف سرگرمیوں کا انعقاد

اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2024ء کے داخلوں کی آخری تاریخ 15 مئی ہے

اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2024ء کے داخلوں کی آخری تاریخ 15 مئی ہے

تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے بورڈ آف گورنرز کا 169 واں اجلاس

تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے بورڈ آف گورنرز کا 169 واں اجلاس

نوجوان نسل معاشرے سے کرپشن  کے  خاتمہ کے لئے کرداراداکر ے،یونیورسٹی آف تربت   میں سیمینار سے شرکاء کا ..

نوجوان نسل معاشرے سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے کرداراداکر ے،یونیورسٹی آف تربت میں سیمینار سے شرکاء کا ..

بحریہ یونیورسٹی لاء آف سکول کے طلبا اور اساتذہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی

بحریہ یونیورسٹی لاء آف سکول کے طلبا اور اساتذہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی

کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا

کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا

سيبس یونیورسٹی جامشورو میں اساتذہ کی تربیت کا سات روزه تربيتی پروگرام اختتام پذير

سيبس یونیورسٹی جامشورو میں اساتذہ کی تربیت کا سات روزه تربيتی پروگرام اختتام پذير

کراچی میٹرک بورڈ نے طلباء کا مستقبل دائو پر لگادیا، من پسندنئے اسکولوں میں امتحانی مرکز قائم

کراچی میٹرک بورڈ نے طلباء کا مستقبل دائو پر لگادیا، من پسندنئے اسکولوں میں امتحانی مرکز قائم