وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے وی آئی پی کلچر کو ختم کرتے ہوئے باغبانوں سے کھجورکا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کروادیا

جمعرات 16 جولائی 2020 21:50

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2020ء) گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے گومل یونیورسٹی کے سینئر باغبان اللہ وسایااور اللہ بخش سے کھجور وںکے پودے لگوا کر یونیورسٹی میں شجرکاری مہم کا افتتاح کر کے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کر دیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر سلیم جیلانی، رجسٹرار طارق محمود ،فارم منیجر عمر خطاب سدوزئی سمیت تمام شعبہ جات کے ڈین، ڈائریکٹرز، سربراہان ، انتظامی افسران اور خصوصا باغبانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے یونیورسٹی کے سینئر باغبان اللہ وسایااور اللہ بخش سے کھجور کا پودا لگوا کر شجرکاری مہم کاافتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار نے کہا کہ میں نے گومل یونیورسٹی میں وی آئی پی کلچرکو مکمل طور پر ختم کر دیا۔ گومل یونیورسٹی کے تمام ملازمین برابر ہیں اور ہر کوئی اپنے اپنے دائر ہ اختیار میں رہ کر گومل یونیورسٹی کی بہتری ،ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کررہے ہیں۔

کھجور کا پودا لگانا ثواب بھی ہے اور ڈیرہ کی کھجور پاکستان کی مشہور ترین کھجور میں شمار ہوتی ہے ۔ گومل یونیورسٹی کے مین ، سٹی ،ٹانک کیمپس سمیت وینسم کالج میں بھی کھجوروں کے پودے لگانا شروع کر دیئے ہیں اور یہ سلسلہ ہر سال جاری رہے گا۔جس کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں کھجوروں کا سب سے بڑا باغ گومل یونیورسٹی ہو گاجویونیورسٹی کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ منافع بخش بھی ثابت ہو گا۔

وائس چانسلر نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی کو سرسبز و شاداب بنانے میں پروفیسر ڈاکٹر سلیم جیلانی کی سربراہی میں عمر خطاب اور خصوصا تمام باغبانوں کاکردار قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے جس محنت اورلگن سے کام کیا اس کے باعث آج گومل یونیورسٹی کے مین کیمپس ‘سٹی کیمپس ‘وینسم کالج اور ٹانک کیمپس کا بہترین اور خوبصورت منظر آپ سب کے سامنے ہے۔ شجرکاری مہم میں تمام شعبہ جات کے ڈین، ڈائریکٹرز، سربراہان ‘انتظامی افسران اور باغبانوں نے بھی کھجور کے پودے لگائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے منسوخ امتحانات کا شیڈول جاری

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے منسوخ امتحانات کا شیڈول جاری

وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد خاں کیخلاف مبینہ کرپشن

وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد خاں کیخلاف مبینہ کرپشن

پنجاب یونیورسٹی، سی پیک وعلاقائی ڈائنامکس کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی، سی پیک وعلاقائی ڈائنامکس کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں ’سی پیک‘ پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں ’سی پیک‘ پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

یونیورسٹی آف ہری پور میں ”معاشرہ کی ترقی میں مزدور کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار

یونیورسٹی آف ہری پور میں ”معاشرہ کی ترقی میں مزدور کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار

لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی12 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی12 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

کوہاٹ اور کرک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیرالدین کی او جی ڈی سی ایل حکام سے ملاقات

کوہاٹ اور کرک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیرالدین کی او جی ڈی سی ایل حکام سے ملاقات

آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلبہ کا احتجاج جاری

آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلبہ کا احتجاج جاری

میٹرک امتحانات کے دوران 550 کے قریب امتحانی مراکز کو سنبھالنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ہم سب نے ملکرکام ..

میٹرک امتحانات کے دوران 550 کے قریب امتحانی مراکز کو سنبھالنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ہم سب نے ملکرکام ..

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام مصنف سے ملاقات  کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام مصنف سے ملاقات کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد