Nazla Zukam Aur Khansi Se Nijat Ke Fitri Tareeqay - Article No. 876
نزلہ زکام اور کھانسی سے نجات کے فطری طریقے - تحریر نمبر 876
سردی کوموسم آچکاہے۔ گرم کپڑے الماریوں سے باہر آچکے ہیں اور صندوق سے لحاف، گدے اور کمبل نکالے جاچکے ہیں۔ لوگوں نے خشک میوہ بھی کھانا شروع کردیا ہے۔
بدھ 10 فروری 2016
موسم جن افراد پر اثرانداز ہوتاہے، انھیں نزلے زکام کی شکایت ہوجاتی ہے۔ گھریلو سلیقہ مند خواتین ان موسمی بیماریوں سے بچاؤ کی ترکیبیں جانتی ہیں، لہٰذا وہ ان پر عمل بھی کرتی ہیں۔ ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے میڈیکل اسٹور پر ادویہ بھی دستیاب ہوتی ہیں، لیکن سگھڑخواتین گھر میں نزلے زکام کودور کرنے والی ادویہ خرید کررکھ لیتی ہیں، تاکہ بچے چھینکنے کھانسے لگین تواس کاازالہ کیاجاسکے۔ ان میں سے کچھ ادویہ حقیقت میں ایسی ہوتی ہیں کہ ان سے نزلہ زکام کم وقت میں دور ہوجاتا ہے۔
(جاری ہے)
نزلے زکام سے نجات کے لیے عام طور پر لوگ حیاتین ج (وٹامن سی) کاانتخاب کرتے ہیں۔
سردیوں میں گرم چاے، خاص طور پر سبز چاے پینے سے حلق صاف رہتا ہے اور نزلہ زکام بھی دور ہوجاتا ہے۔ سبز چاے پینے والے کوسکون ملتا ہے۔ یہ چاے پینے سے جسم میں پانی کی کمی بھی پوری ہوجاتی ہے یہ چاے پینے سے جسم میں پانی کی کمی بھی پوری ہوجاتی ہے۔ اسے پینے سے کھانسی بھی ختم ہوجاتی ہے۔
باورچی خانے میں رکھا ہوالہسن نظر انداز نہ کیجیے، کیوں کہ اس میں جراثیم سے لڑنے کی خاصیت ہے۔ لہسن کھانے کااچھا طریقہ یہ ہے کہ چند جوے لہسن کے لیں اور ان میں ہری مرچ، پودینے کی پتیاں اور نمک ملا کرپیس لیں اور چٹنی بنالیں۔ یہ چٹنی نہ صرف مزے دار ہوتی ہے، بلکہ نزلے زکام کابھی خاتمہ کرتی ہے۔ لہسن یااس کااچار دوپہر کومناسب مقدار میں کھانے سے سردی کے موسم میں نزلہ زکام دور رہتے ہیں۔ لہسن اور نمک کے پانی کاآمیزہ بھی اس سلسلے میں فائدہ مند ہے۔
اگر نزلے زکام سے سینہ جکڑا ہواہوتو گرم پانی میں تھوڑی سی بام(BALM) ملاکر بھپارے لینے سے افاقہ ہوجاتاہے۔ بھپارے لیتے وقت سرکوتولیے سے ڈھانپ لیجیے، تاکہ بھاپ ادھر اُدھر جانے کے بجائے آپ کے چہرے پر پڑتی رہے۔ بھپارے لینے سے سینے کی جکڑن کے علاوہ بہتی ہوئی ناک بھی رک جاتی ہے۔ بھپارہ لینے کے بعد چادر یاکمبل اوڑھ کربستر پرلیٹنا ضروری ہے۔ بچوں کونزلے زکام ہونے کی صورت میں تھوڑی سی بام لے کران کی ناک میں اور سینے پر ملیے، انھیں سکون مل جائے گا۔
Browse More Cough And Throat Infection
رات کے آدھے پہر
Raat Ke Aadhe Pehar
گلے کے امراض
Gale Ke Amraz
اگر نس پر نس چڑھ جائے تو
Agar Nas Par Nas Chadh Jaye To
موسم بدلا ہے،خیال رکھیئے
Mausam Badla Hai Khayal Rakhiye
کھانسی
Khansi
سیزنل انفلوئنزا سے کیسے محفوظ رہا جائے!
Seasonal Influenza Se Kaise Mehfooz Raha Jaye
موسم سرما کی آمد آمد”احتیاط کریں“
Mosaam Sarma Ki Amad Amad - Ehtiyat Kareen
کھانسی کا گھریلو علاج
Khansi Ka Gharelo Ilaaj
موسم بدلتے ہی نزلہ زکام سے مقابلہ کس طرح کیا جائے؟
Mausam Bdalty Hi Nazla Zukam Se Muqaabla Kis Terhan Kia Jaye
کھانسی
Khansi
گلا بند ہونا
Gala Band Huna
جراثیمی زکام
Jaraseem Zukam