Clean Eating Diet Plan - Article No. 3162

Clean Eating Diet Plan

کلین ایٹنگ ڈائٹ پلان - تحریر نمبر 3162

یہ ڈائٹ پلان قدرتی اور مکمل غذاؤں مثلاً پھل، سبزیوں، پروٹین، صحت مند چربی اور مکمل اناج پر مشتمل ہوتا ہے

منگل 19 مئی 2026

شازیہ خٹک
کلین ایٹنگ خواتین میں مقبول ایک نیا ڈائٹ پلان ہے۔انسٹاگرام پر خواتین کی بڑی تعداد ایسی ہے جو کلین ایٹنگ ڈائٹ پلان پر ہی عمل کر رہی ہے۔یہ ڈائٹ پلان قدرتی اور مکمل غذاؤں مثلاً پھل، سبزیوں، پروٹین، صحت مند چربی اور مکمل اناج پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ اس ڈائٹ کے دوران صحت کے لئے نقصان دہ پروسیسڈ یا ریفائنڈ فوڈ، مرغن غذاؤں، نمکین اور میٹھے کھانوں، غیر صحت مند چربی اور پروٹین سے مکمل طور پر گریز کیا جاتا ہے۔
اس ڈائٹ پلان پر عمل کر کے آپ اپنے وزن میں کمی لا سکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق وزن کم کرنے کی خواہشمند خواتین اگر 14 دن کا کلین ایٹنگ ڈائٹ پلان اپنا لیں تو ان دو ہفتوں کے دوران وہ باآسانی 4 پاؤنڈ وزن کم کر سکتی ہیں، ساتھ ہی یہ صحت مند طرزِ زندگی گزارنے میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)


چونکہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال وزن میں کمی اور صحت کے دیگر مسائل حل کرنے کے لئے ضروری سمجھا جاتا ہے۔

اسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کلین ایٹنگ ڈائٹ پلان کے لئے پہلا قدم، پھل اور سبزیوں کا استعمال ہے، مثلاً دن بھر میں کوئی بھی پانچ سبزیاں اور مختلف پھل کھانا۔کلین ایٹنگ ڈائٹ کے دوران پروسیسڈ فوڈ مثلاً فروزن فوڈ، فوری بن جانے والے نوڈلز، پیک دودھ، چھوٹی پالک، کٹی ہوئی سبزیاں، تیار ملنے والے کھانے، بریڈ، دہی، پاستا، برگر وغیرہ سے اجتناب کرنا پڑتا ہے۔
اگرچہ دورِ حاضر میں ان غذاؤں کا استعمال ایک فیشن اور اسٹیٹس سمبل بن چکا ہے لیکن ان غذاؤں کی بنیاد قدرتی نہیں ہوتی، لہٰذا ان کا مستقل استعمال فائدہ مند بیکٹیریا کے خاتمے میں تیزی اور انفیکشن کا سبب بن جاتا ہے۔کلین ایٹنگ ڈائٹ کے دوران چینی کا استعمال خاصے محتاط انداز میں کیا جاتا ہے مثلاً فرض کیجیے کہ دن بھر کی غذاؤں میں 6 چمچ سے زیادہ چینی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔لہٰذا اس ڈائٹ کے دوران ایسے مشروبات اور غذاؤں کا استعمال کیا جاتا ہے، جن میں چینی کی مقدار کم پائی جاتی ہو کیونکہ چینی کی زیادتی ذیابیطس، موٹاپے، دماغی بیماریوں اور کینسر جیسے امراض کا سبب بن سکتی ہے۔

Browse More Dieting