Perricone Diet - Article No. 2721

پیری کون ڈائٹ - تحریر نمبر 2721
وزن گھٹانے کا محفوظ منصوبہ
منگل 6 جون 2023
ڈاکٹر رابن اسپین کے جانے مانے ماہر غذائیت ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہزاروں ڈائٹ پلانز ہیں صرف پانچ ایسے ہیں جو واقعی کارآمد اور مفید ہیں ان میں سے ایک پیری کون بھی ہے۔اس غذا کے استعمال سے زیادہ وزن نہیں گرتا بلکہ ہفتے میں ایک یا آدھا کلو کم ہوتا ہے۔اس ڈائٹ پلان میں ہر فوڈ گروپ کی غذا استعمال کی جاتی ہے تاہم کچھ کی مقدار بڑھا دی جاتی ہے اور کچھ کی گھٹا دی جاتی ہے۔
اس طریقہ کار میں ہمیں سمجھا دیا جاتا ہے کہ غذا کو کس طرح سود مند طریقے سے استعمال کیا جانا چاہئے۔
(جاری ہے)
پیری کون ڈائٹ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ سوجن اور خلیوں کی آکسیڈیشن کو روکتا ہے جس سے انفیکشن سے بچاؤ کے علاوہ بڑھاپے کا عمل بھی سست ہو جاتا ہے۔
پیری کون ڈائٹ کے مطابق ہمیں روزانہ جن غذاؤں کا استعمال کرنا ہے ان میں سالن مچھلی،تازہ پھل،ہری سبزیاں،دلیہ اور ایکسٹرا ورجن اولیو آئل شامل ہیں۔ان تمام غذاؤں کے جلد پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اگر آپ صرف کچی سبزیوں اور پھلوں کے ساتھ بادام کا دودھ ڈائٹ پلان میں شامل کرتے ہیں تو یہ کم مدت کے لئے وزن کم کرنے کا پلان ہے لیکن یہ مشکل اور انتہائی عمل ہے۔اس میں آپ تین ہفتوں میں ساڑھے 4 سے 6 کلو وزن کم کر لیتے ہیں۔اس کا انحصار مستقل مزاجی،جسمانی ساخت اور سرگرمیوں پر ہے۔اسی طرح Bio-Protein اور Dissociated ڈائٹ بھی ہیں لیکن ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ پانچ مختلف پھلوں،سبزیوں،کمپلیکس،کاربوہائیڈریٹ،پانی،فائبر،ایک لیٹر دودھ،دو لیٹر پانی اور 15 یا 30 منٹ کی ورزش کریں۔
پروٹین ڈائٹ کو ماہرین غذائیت پسند نہیں کرتے وہ متوازن غذا ہی کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں۔
فربہ بچوں کو کینڈیز،چاکلیٹس اور مٹھائیاں دینے کے بجائے تازہ پھل کھانے کی ترغیب دینی چاہئے۔ابتدائی عمر ہی میں De-Stress ورزشیں جن میں یوگا اور پلاٹینر شامل ہیں کرنی چاہئیں۔
میک اپ بھی غیر معمولی آرٹ ہے
تازہ دم،متحرک اور خوش باش نظر آنے کے لئے ہلکا میک اپ کرنا ضروری ہے۔یہ اپنی مخصوص جلد کے مطابق ہو مگر ہلکے شیڈز اور ٹونز میں ہو تو بھلا لگتا ہے۔لپ اسٹک ہلکے گلابی رنگ کی لگے اور ہلکا کول پنک یا پیچ رنگ رخساروں کی کشش نمایاں کر دیں گے۔یہ چھوٹی چھوٹی باتیں اور صحت مند طرز زندگی اختیار کر کے وزن اور خدوخال پُرکشش ظاہر کیا جاتا ہے۔
Browse More Dieting

میڈیٹیرین ڈائٹ کیا ہے
Mediterranean Diet Kya Hai

اپنے ڈائٹ چارٹ میں ذرا تبدیلی لائیے
Apne Diet Chart Mein Zara Tabdeeli Laiye

ڈائٹنگ اور ہماری دماغی صحت
Dieting Aur Hamari Dimaghi Sehat

بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz

پیری کون ڈائٹ
Perricone Diet

رمضان ڈائٹ پلان
Ramadan Diet Plan

ڈائٹنگ کے بغیر وزن کم کرنا مشکل کام نہیں
Dieting Ke Bagair Wazan Kam Karna Mushkil Kaam Nahi

ڈائٹ بہتر کریں‘کمزور بھی نہ ہوں
Diet Behtar Karen Kamzor Bhi Na Hoon

اینٹی انفلیمیٹری ڈائٹ
Anti-Inflammatory Diet

اب ڈائٹ ہوگی صحت پر سمجھوتہ کئے بغیر
Ab Diet Ho Gi Sehat Per Samjhota Kiye Bagair

ڈائٹ پلان
Diet Plan

ڈائٹنگ نہ کیجئے
Dieting Nah Kijiyej