Dieting Ke Bagair Wazan Kam Karna Mushkil Kaam Nahi - Article No. 2555

Dieting Ke Bagair Wazan Kam Karna Mushkil Kaam Nahi

ڈائٹنگ کے بغیر وزن کم کرنا مشکل کام نہیں - تحریر نمبر 2555

کم چکنائی،کم نشاستے اور بعض مخصوص قسم کے اناج کا استعمال وزن گھٹانے میں معاون ہو سکتا ہے

بدھ 12 اکتوبر 2022

ایک ماہر غذا کا کہنا ہے کہ کم چکنائی،کم نشاستے اور بعض مخصوص قسم کے اناج کا استعمال وزن گھٹانے میں معاون ہو سکتا ہے۔جن لوگوں میں چربی پیدا کرنے والے خلیوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔ان کے لئے وزن کم کرنا وقت طلب اور بعض حالات میں ناممکن ہو جاتا ہے۔رسیلے ترش پھل یا ان کا جوس،سیب،اسٹرابیری یا لہسن کا استعمال چربی پیدا کرنے والے خلیوں کے افعال میں کسی حد تک درستگی پیدا کر سکتا ہے۔
اس طرح جسم موٹاپے سے محفوظ رہتے ہوئے متناسب،دلکش اور خوش نما دکھائی دے سکتا ہے۔سبزیاں اور ایسے کھانے جن میں ریشے دار نباتات شامل ہوں موٹاپے کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ایسی سبزیاں جن میں قدرتی طور پر پیشاب آور اجزاء موجود ہوتے ہیں موٹاپے کو کم کرنے میں معاون ہیں۔

(جاری ہے)

ریشے دار غذائیں آنتوں یا انتڑیوں کے نظام پر اثرات مرتب کرتی ہیں۔

دنیا بھر کے ماہر غذا اس بات پر متفق ہیں کہ وٹامن سی کا استعمال جسم کی چربی کو ناصرف کم کرتا ہے بلکہ اس کی تحلیل میں بھی نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔یہ جسم میں موجود کولیسٹرول کی مقدار کو عدم توازن میں مبتلا نہیں ہونے دیتا اور خلیوں کو اس کے بے جا دباؤ سے محفوظ رکھتا ہے۔سیب،اسٹرابیری اور گوندنی میں پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ پانی کو جذب کرکے خلیوں کو چربی موٹاپے کے اثرات سے پاک کر دیتا ہے۔
موٹاپے سے بچنے کے لئے قدرتی طریقہ موجود ہے۔زیر نظر فہرست واضح کر رہی ہے کہ وہ کون سی چیزیں ہیں جن کے کھانے یا پینے سے موٹاپے سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
سبزیاں
کوشش کرنی چاہیے کہ جس حد تک ممکن ہو تازہ اور کچی سبزیاں استعمال کی جائیں۔بھاپ میں تیار کردہ یا جوس کی شکل میں بھی سبزیاں زیادہ سود مند ہوتی ہیں۔
گوبھی یا کرم کلہ
گوبھی کے استعمال سے لبلبہ کے افعال میں بہتری آتی ہے۔
اس سے گردوں کے افعال میں بھی درستگی پیدا ہوتی ہے۔گوبھی اور کرم کلے میں گندھک اور آئیوڈین کی خاصی مقدار ہوتی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف معدے بلکہ آنتوں کی صفائی کا عمل درستگی کے ساتھ کام کرتا ہے جبکہ پتے کی درمیانی رگ میں سوجن یا ورم میں بھی بہتری آئی۔
گاجر
گاجر کیروٹین کی فراہمی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔یہ وٹامن اے کی ایک قسم ہے۔
کیروٹین زندہ خلیوں میں مجموعی کیمیائی تبدیلیوں کے افعال میں تیزی پیدا کرتی ہے۔
اجوائن
ہمارے ہاں اجوائن کا استعمال عموماً مسالوں یا ادویات میں کیا جاتا ہے یہ دلدلی مقامات پر اگنے والا ایک ایسا پودا ہے جس کے ڈنٹھل کچے یا پکا کر کھائے جاتے ہیں۔اس میں کیلشیم وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے۔میگنیشیم اور آئرن کی وجہ سے خون میں قوت پیدا ہوتی ہے۔

کھیرا یا ککڑی
اس میں گندھک اور سیلیکون (ایک غیر دھاتی عنصر) کی آمیزش ہوتی ہے جس کی وجہ سے گردوں میں یورک ایسڈ کی صفائی ہوتی رہتی ہے۔کھیرے یا ککڑی میں پوٹاشیم کی بھی کافی مقدار ہوتی ہے۔یہ ایک ایسا جز ہے جو کہ غدود کے افعال میں بہتری پیدا کرتا ہے۔کھیرا خلیوں سے موٹاپے کے اثرات کم کرتا ہے۔
لہسن
لہسن میں موجود مفید اجزاء کی مدد سے جسم کے اندرونی نظام کی صفائی ممکن ہوتی ہے۔

Browse More Dieting