Ajinomoto - Mazzedar Magar Muzzar - Article No. 728
![Ajinomoto - Mazzedar Magar Muzzar](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2015/670x420/1433134539_pic.jpg._3)
اجینو موتو۔ مزے دار، مگر مضر - تحریر نمبر 728
اجینو موتو سے غذاوٴں کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے اسی لئے آپ اسے ہر ڈش میں ڈالنے پر مجبور ہو جاتے ہیں بازار میں جو غذائیں تیار کی جاتی ہیں مثلاََ آلو کے چیس ، سوپ، پیکٹ میں بند مسالے دار سویّاں (نوڈلز)، سلاد اور کیک وغیرہ
پیر 1 جون 2015
آپ کے ہاتھ میں آلو کے خستہ اور کرارے چپس کا پیکٹ ہے جو آپ مزے لے لے کر کھا رہے ہیں۔ آپ سوچتے ہیں کہ بس ایک پیکٹ ہی کھائیں گے لیکن کچھ دیر بعد ہی پیکٹ خالی ہو جاتا ہے اور آپ کی انگلیاں نہ سے ٹکرانے لگتی ہیں ۔ تب یہ خواہش ہوتی ہے کہ ایک پیکٹ اور کھانا چاہیے لیکن اس میں آپ کو کائی قصور نہیں ہے۔ یہ آپ کا دشمن چینی نمک (اجینو موتو) ہے۔ اس کے ذائقے کی بنا پر آپ چینی ریستورانوں کا رخ کرتے ہیں اور وہاں کھانا کھانے کے ایک گھنٹے بعد آپ کو پھر بھوک لگنے لگتی ہے۔
اجینو موتو سے غذاوٴں کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے اسی لئے آپ اسے ہر ڈش میں ڈالنے پر مجبور ہو جاتے ہیں بازار میں جو غذائیں تیار کی جاتی ہیں مثلاََ آلو کے چیس ، سوپ، پیکٹ میں بند مسالے دار سویّاں (نوڈلز)، سلاد اور کیک وغیرہ ان میں ذائقہ پیدا کرنے کے لئے اجینو موتو ڈالا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
اجینو موتو غذاوٴں میں ڈالنے سے مسحور کن خوشبو پیدا ہوتی ہے۔جس سے یہ محسوس ہوتا ہے۔کہ ہم کوئی لذیذ چیز کھا رہے ہیں۔آپ اسے رغبت سے کھائیں اور سارے کھانوں میں ڈالیں، لیکن یہ بات آپ کو یاد رکھنی چاہیے کہ یہ ایک کیمیائی جزو ہے اور آپ کو اس سے دور رہنا چاہیے۔
یہ کیمیائی جزو امینوترشہ(Amino Acid) ہے ، جو جسم میں پہلے سے موجود ہو تا ہے۔ اگر جسم میں اس کی مقدار بڑھ جائے تو فالج ہو سکتا ہے۔
جب ہم اجینو موتو کو مسالے دار سویوں میں دالتے ہیں تو مرغی کے گوشت کا مزہ اصل مرغی کے گوشت سے زیادہ آتا ہے۔ عابد ایک ریستوران کے مالک ہیں وہ اپنے ہاں جو بھی کھانا پکواتے ہیں اس میں اجینو موتو بالکل نہیں ڈالتے۔ وہ کہتے ہیں۔” اگر میں اجینو موتو میں پکا ہوا کھانا کھالوں تو میرا منھ خشک ہو جاتا، سانس پھولنے لگتا اور تیزابیت بڑھ جاتی ہے۔ “ عام ریستورانوں کے کھانوں میں ذائقہ پیدا کرنے کے لئے اس کا استعمال کیاجاتا ہے۔ اگر کھانوں میں ذائقہ پیدا نہیں ہو رہا تو آپ کو کھانا پکانے کا طریقہ تبدیل کرناچاہیے۔ آپ جو گرم مسالے استعمال کرتے ہیں ان کا توازن بہتر بنائیں تاکہ آپ جو گوشت اور سبزیاں پکائیں وہ مزید ذائقے دار بن سکیں۔
اجینو موتو کے پہلوئی اثرات میں سر درد کا ہونا۔ حد سے زیادہ تھکن، قے متلی، پسینے کی زیادتی اور چہرے پر چکناہٹ شامل ہے۔ اگر اسے مسلسل کھایا جائے تو اس سے ہائی بلڈ پریشر، ہارمونوں میں عدم توازن، سبزیوں سے الرجی، دمہ ،لعاب بننے میں کمی، سرطان اور خواتین میں بانجھ پن پیدا ہو سکتا ہے۔ بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ غذاوٴں میں گھر کے مسالوں سے ذائقہ پیدا کریں تاکہ اجینو موتو اور بازار کی ڈبا بند غذائیں مختلف قسم کی بیماریوں کا سبب نہ بنیں۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
![Garmi Ka Dushman Tarbooz](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/220x220/pic_94ff9_1721825133.jpg._1)
گرمی کا دشمن تربوز
Garmi Ka Dushman Tarbooz
![Sugar Se Bachane Wali Ghazain](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/220x220/pic_2fa66_1721652477.jpg._1)
شوگر سے بچانے والی غذائیں
Sugar Se Bachane Wali Ghazain
![Lemon Sabziyon Ka Badshah](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/220x220/pic_d2c0f_1720528803.jpg._1)
لیموں سبزیوں کا بادشاہ
Lemon Sabziyon Ka Badshah
![Dawa Bhi, Ghiza Bhi](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/220x220/pic_1c512_1719491995.jpg._1)
دوا بھی، غذا بھی
Dawa Bhi, Ghiza Bhi
![Phal Khaain Cholesterol Ghatain](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/220x220/pic_d7154_1719061011.jpg._1)
پھل کھائیں کولیسٹرول گھٹائیں
Phal Khaain Cholesterol Ghatain
![Grapefruit Intehai Assar Angaiz Phal](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/220x220/pic_2361c_1718195079.jpg._1)
گریپ فروٹ انتہائی اثر انگیز پھل
Grapefruit Intehai Assar Angaiz Phal
![Tarbooz Ke Hairat Angez Fawaid](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/220x220/pic_9c10d_1716638377.jpg._1)
تربوز کے حیرت انگیز فوائد
Tarbooz Ke Hairat Angez Fawaid
![Pudine Se Dosti Kar Lijiye](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/220x220/pic_9b8f4_1716382746.jpg._1)
پودینے سے دوستی کر لیجیے
Pudine Se Dosti Kar Lijiye
![Til Nabatati Gosht](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/220x220/pic_7bc17_1716209575.jpg._1)
تِل نباتاتی گوشت
Til Nabatati Gosht
![Aaiye Garmiyon Ka Istaqbal Karen](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/220x220/pic_88bb3_1715602056.jpg._1)
آئیے گرمیوں کا استقبال کریں
Aaiye Garmiyon Ka Istaqbal Karen
![Phal Qudrat Ka Farhat Bakhsh Tohfa](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/220x220/pic_95333_1715087245.jpg._1)
پھل قدرت کا فرحت بخش تحفہ
Phal Qudrat Ka Farhat Bakhsh Tohfa
![Kharbooza Khana Maza Bhi Shifa Bhi](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/220x220/pic_8d6f6_1714568063.jpg._1)
خربوزہ کھانا مزہ بھی شفا بھی
Kharbooza Khana Maza Bhi Shifa Bhi