Anaar Qalab Dost Pha - Article No. 1073

انار ۔ قلب دوست پھل - تحریر نمبر 1073
انار تقریباََ گول ہوتا ہے ۔ اس کے سر پر تاج ہوتا ہے ، جودیکھنے میں بہت خوشمنا نظرآتا ہے ، اس لیے جو بھی اسے دیکھتا ہے ، فوراََ اٹھا لیتا ہے ۔ جب اسے چھیلا جاتا ہے تو اندر سے سرخ سرخ یاقوتی دانے نکل پڑتے ہیں ۔ آپ ان دانوں کو منھ میں ڈال کر چبائیں تو آپ کو میٹھا، لیکن قدرے ترش ذائقہ محسوس ہوگا۔
جمعہ 10 مارچ 2017
انار تقریباََ گول ہوتا ہے ۔ اس کے سر پر تاج ہوتا ہے ، جودیکھنے میں بہت خوشمنا نظرآتا ہے ، اس لیے جو بھی اسے دیکھتا ہے ، فوراََ اٹھا لیتا ہے ۔ جب اسے چھیلا جاتا ہے تو اندر سے سرخ سرخ یاقوتی دانے نکل پڑتے ہیں ۔ آپ ان دانوں کو منھ میں ڈال کر چبائیں تو آپ کو میٹھا، لیکن قدرے ترش ذائقہ محسوس ہوگا۔
انار کھانے کے علاوہ اس کا رس بھی نکال کر پیا جاتا ہے یاپھر جب آپ سلاد بنائیں تو اس کے دانے اس پر چھڑک لیں ، سلاد کا ذائقہ بڑھ جائے گا۔
انار ایک صحت بخش پھل ہے ، لیکن ثقیل ہوتا ہے ، اس لیے دیر سے ہضم ہوتا ہے ۔ اس میں فلیوونائڈز (FLVONOIDS) ، پولی فینالز (POLYPHENOLS) پائے جاتے ہیں ، جو دل کی بیماریوں اور سرطان کو ختم کرتے ہیں ۔
(جاری ہے)
انار میں سبزچائے کی نسبت زیادہ مانع تکسید اجزا (ANTIOXIDANTS) ہوتے ہیں ۔ اس میں پایا جانے والا ایک مرکب ” پیونیکا لاجن “ (PUNICALAGIN) بھی دل اور اس کی شریانوں کے لیے بے حد مفید ہے ۔
انار میں ہلکی سی ترشی ہوتی ہے ، لیکن یہ کھانے میں بہت مزے دار ہوتا ہے ۔ اس کا رس نکالنا آسان ہے ، جس طرح نارنگی کو مشین سے دبا کر رس نکالا جاتا ہے ، اسی طرح انار سے بھی رس نکالا جاسکتا ہے ۔ اس کے رس سے سوپ بھی بنایاجاسکتا ہے ۔ اس سے جیلی تیار کی جاتی ہے اور خوشبو کے لیے کیک میں بھی ڈالا جاتا ہے ۔
انار ایک ایرانی ڈش ” فسنجان“ کی تیاری میں بھی استعمال ہوتا ہے ۔ یہ ڈش انار کے رس اور پسے ہوئے اخروٹ سے تیار کی جاتی ہے ۔ ان دونوں چیزوں کو اُبلے ہوئے چاولوں پر ڈالا جاتا ہے تو پلاؤ جیسی ڈش تیار ہوجاتی ہے ۔ انار کے رس سے مشرق وسطیٰ اور بحیرہٴ عرب کے ملکوں میں بھی کافی ڈشیں تیار کی جاتی ہیں ۔ اس کے علاوہ خوشبو اور ذائقے کے لیے بھی اسے بہت سی ڈشوں میں ڈالا جاتا ہے ۔
اس کے بیجوں کو اناردانہ کہتے ہیں ۔ انار کو چھیل کر اس کے بیج نکال لیے جاتے ہیں اور دھوپ میں دس سے پندرہ دنوں تک خشک کیے جاتے ہیں ۔ انار دانہ چٹنی بنانے کے استعمال کیاجاتا ہے ۔ یہ چٹنی سالن میں ڈالی جاتی ہے ، تاکہ اس کا ذائقہ دوبالا ہوجائے ۔ انار دانے کا چورن بھی بنایا جاتا ہے ، جس سے ہاضمہ درست رہتا ہے ۔ انار کو توڑکر اگر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیاجائے تو اس کے دانے آسانی سے نکل جاتے ہیں ۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

رمضان میں کونسی غذا کھائے اور کن سے پرہیز کریں
Ramzan Mein Konsi Ghiza Khaye Aur Kin Se Parhez Karen

ٹماٹر خوبیوں سے بھرپور نعمت
Tomato Khubiyon Se Bharpur Nemat

روزے رکھنے کے ناقابلِ یقین صحت بخش فائدے
Roze Rakhne Ke Naqabil E Yaqeen Sehat Bakhsh Faide

چار مشروبات جو بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں
Chaar Mashroobat Jo Blood Sugar Ko Control Mein Rakhte Hain

گاجر کھائے صحت بنائے
Gajar Khaye Sehat Banaye

اگر ہمیشہ کھانے میں بسکٹ ہی کھاتے رہیں تو کیا ہو گا
Agar Hamesha Khane Mein Biscuit Hi Khate Rahen To Kya Ho Ga

سردیوں میں گرم دودھ پینا کن لوگوں کے لئے نقصان دہ ہے
Sardiyon Mein Garam Doodh Peena Kin Logon Ke Liye Nuqsan Deh Hai

پپیتے کے پتے
Papite Ke Patte

سرطان کے دوران اور علاج کے بعد مفید پھل
Cancer Ke Dauran Aur Ilaaj Ke Baad Mufeed Phal

مینگوسٹین فروٹ
Mangosteen Fruit

پانی قدرت کی لیبارٹری میں بنی قیمتی دوا
Pani Qudrat Ki Laboratory Mein Bani Qeemti Dawa

اُبلا ہوا انڈا یا آملیٹ
Ubla Hua Anda Ya Omelette