Badaam Ghizai Aur Shifai Khoobion Ka Haamil - Article No. 840

Badaam Ghizai Aur Shifai Khoobion Ka Haamil

بادام غذائی وشفائی خوبیوں کاحامل - تحریر نمبر 840

بادام کے خواص میں ایک انتہائی حیرت انگیز خوبی یہ ہے کہ روزانہ مٹھی بھر بادام کھانے سے فاسٹنگ شوگر لیول توازن میں آجاتاہے

پیر 14 دسمبر 2015

بادام میں موجود غذائیت سے بھرپور سفاء اجزاء نہ صرف دل ‘دماغ اور ہڈیوں کومضبوطی اور طاقت فراہم کرتے ہیں بلکہ انہیں مختلف قسم کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتے ہیں
سنیہ انیس:
بادام کھانے سے دماغ تیزہوتاہے۔ آپ بادام کی اس خصوصیات اور خاصیت کے بارے میں اپنے بڑے بوڑھوں سے صدیوں سے سنتے چلے آرہے ہیں۔
جبکہ مسلم حکماء واطباء کی تحقیق کے مطابق جو پھل اور میوہ جس جسمانی عضوسے ملتا جلتا ہوگا وہ اسی عضوکوزیادہ فائدہ پہنچانے کا ذریعہ بنے گا۔ خالق کائنات نے بادام کی شکل آنکھ سے ملتی جلتی تخلیق کی ہے۔ اسی لیے حکماء اسے دماغی قوت اور بینائی کی درستگی کے لیے بہترین غذاخیال کرتے ہیں۔بادام کے مغز کااُوپری باریک چھلکا اور اس کاموٹاخول جس میں قدرت نے اسکو محفوظ کیاسب غذائیت بخش خوبیوں سے مالامال ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

بادام کی دو م مشہور قسموں میں کاغذی اور کاٹھا شامل ہیں۔ ان کی پشاوری‘ کابلی اور کئی قسمیں مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہیں۔ کاغذی بادام میں تمام قسموں سے زیادہ مغز حاصل ہوتا ہے جبکہ سستے قسم کے بادام میں عموماَمغز چوتھائی حصہ اور چھلکا تین چوتھائی حصہ نکلتا ہے۔
بادام کے مغز میں32فیصد40فیصد تک روغنی اجزاء اور باقی غذائی، پروٹین‘ آئرن ‘ فاسفورس اور کیلشیم کی وافرمقدار موجود ہوتی ہے۔
قدرت نے بادام میں وٹامن A‘bاور Eکی خصوصایت فراحدلی سے سمودی ہیں۔ بادام کامزاج گرم اور ترہوتا ہے اور جسم میں تروتازگی اور فرحت کااحساس اُجا گرکرنا اس کا سب سے اہم فعل ہے چونکہ بادام کی اجزائے ترکیبی میں روغنی اجزاء کی مقدار کثیرتعداد میں موجود ہوتی ہے اس لیے معدہ کواس کوہضم کرنے میں تین چار گھنٹے درکارہوتے ہیں زیادہ مقدار میں کھانے سے آپ کوکئی گھنٹے تک بھوک اور کھانے کی حاجب محسوس نہیں ہوگی۔

خشک میوہ جات میں بادام سب زیادہ پسندیدہ اور کھائے جانے والا میوہ ہے۔ بادام کے خوش ذائقہ اور شیریں لذت کی بدولت اس کومختلف پکوانوں میں استعمال کیاجاتاہے بلکہ بادام کی کسی بھی ڈش میں شمولیت اس پکوان کاشاہانہ شان عطا کردیتی ہے۔ مغلیہ دور میں شاہی دسترخوان پربادام کے بغیر کھانے کاتصور ہی پیدانہیں ہوتا تھا۔
بادامی قورمہ شاہی متنجن‘ شاہی ٹکڑے ‘ کھیر‘ فیرنی‘ زردہ‘ قوام‘ مختلف قسم کے حلوے بادام کے بناء ادھورے لگتے ہیں۔

بادام ذائقے وصحت کے لحاظ سے ایک نہایت بہترین اور قوت بخش میوہ ہے۔ اکثر گھرانوں میں پڑھنے والے بچوں کوصبح نہار منہ 7 بادام ناشتے میں دئیے جاتے ہیں۔ تاکہ ان کاذہن تیزہو۔ مندرجہ ذیل مضمون میں آپ کو بادام کے حیرت انگیزوشفائی خصوصیات کے بارے میں تفصیل سے بتایا جارہاہے۔
بادم کے صحت بخش فوائد ․․․
ہارٹ اٹیک سے بچاتاہے ․․
لومالنڈما اسکول آف پبلک ہیلتھ کی جدید سائنسی ریسرچ کے مطابق وہ افرادجو ہفتے میں پانچ دفعہ بادام کھاتے ہیں انہیں ہارٹ اٹیک یاامراض قلب کاخدشہ کم سے کم لاحق ہونے کاخطرہ ہوتاہے ۔
بادام میں موجود غذائیت سے بھرپور شفا بخش اجزاء دل کومضبوطی اور طاقت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
مضرصحت کولیسٹرول کوکم کرتاہے ․․․
بادام میں موجود شفا ء بخش غذائی اجزاء ہمیں متعدد قسم کی بیماریوں سے حفاظت فراہم کرنے میں معاون کاکردارادا کرتے ہیں۔ آج کل ہردوسرا شخص ہائی بلڈپریشر اور کولیسٹرول کی زیادتی کی پریشانی میں مبتلا ہے۔
ڈائریکٹرآف ہیلتھ ریسرچ اینڈ اسٹڈیزسنیٹر کے تحقیق کاراور ماہرین کے مطابق بادام کوروز مرہ کے غذائی معمول میں شامل کرنے سے خون کاکولیسٹرول لیول کنٹرول کرنے میں معاونت ملتی ہے۔ ہمارے انسان جسم میں دو قسم کے کولیسٹرول پائے جاتے ہیں ایک کولیسٹرول ہمارے صحت کے لئے نہایت مفید اور فائدہ مند ہوتاہے جبکہ دوسرا کولیسٹرول جوبازار کی روغنی غذاؤں اور مرغن کھانوں کے باعث جسم میں پیدا ہوتاہے۔

ایک تحقیق کے مطابق 3اونس بادام کاروزانہ استعمال انسانی جسم میں کولیسٹرول لیول کو14فیصد تک کم کرتاہے۔
ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط کرتاہے ․․
بادامم کی غذائی اجزاء میں فاسفورس کی وافرمقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ آپ کی ہڈیوں اور دانتوں کومضبوط اور طاقت عطاکرنے میں معاونت فراہم کرتاہے۔ آپ اس کی خوبیوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے غذائی روٹین میں بادام کااستعمال بڑھ سکتی ہیں۔

بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ․․․
ماہرین کی تحقیق کے مطابق بادام کے استعمال سے جسم میں وٹامن Eکی مقدار واضح طور پر بڑھ جاتی ہے جو آپ کی جسمانی صحت وتندرستی کے لیے نہایت اہم ضروری جز ہے وٹامن Eایک زبردست وپاورفل اینٹی آکسیڈنٹ سے جوخون میں موجود فری ریڈیکلز کوکنٹرول میں رکھنے میں مدد کرتاہے۔ شریانوں کوبند ہونے سے محفوظ رکھتاہے اور کولیسٹرول لیول کوکنٹرول کرتاہے۔

مٹھی بھربادام کی مقدار روزانہ کھانے سے آپ اپنے جسم کوبہترین اندازمیں ایک صحت بخش ڈائیٹ فراہم کرتے ہیں۔
کینسر سے بچاتا ہے․․
کیلفورنیایونیورسٹی کے ریسرچ کے مطابق بادام میں موجود زبردست قدرتی غذائی اجزاء قولون کینسر جیسی مہلک بیماری کے خطرے سے محفوظ رکھنے میں معاونت فراہم کرتاہے۔
عارضہ قلب سے محفوظ اور وزن کم کرتاہے․․․
بادام خشک میوہ جات میں بے پناہ مقبولیت کا حامل ہے۔
البتہ بادام کے بارے میں عام طور پر خیال کیاجاتاہے کہ یہ چکنائی سے بھرپور ہونے کے سبب انسانی صحت خصوصاََ عارضہ قلب کاشکار افراد کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتاہے۔ تاہم اس حوالے سے متعدد تحقیقات کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ بادام میں90فیصد چکنائی نان ’ سیچورایٹڈ فیٹس پائے جاتے ہیں جوبلڈپریشر اور کولیسٹرول کوکم کرنے میں معاون کاکردارادا کرتے ہیں نیزاس کی بدولت امراض قلب میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی نہایت کم ہوجاتے ہیں جیسے کہ بیسن السطور بیان کیاگیا کہ بادام جسم میں مضرصحت کولیسٹرول کی مقدار کوکم کرنے میں معاونت کرتاہے اور آپ کو صحت مندکولیسٹرول فراہم کرتاہے اور وزن کم کرتاہے۔
بادام میٹابولک سفڈروم پرقابوپاکرموٹاپاکم کرتاہے اور بدن کوجست وتوانا بنانے میں مدد گار معاون کاکردار ادا کرتے ہیں۔
شوگر لیول کوتوازن میں رکھتاہے․․
کنگز کالج لندن کے ریسرچزز نے دریافت کیاہے کہ بادام میں شامل فائبر فیٹس اور کاربو ہائیڈریٹ کے انجذاب کوروکتے ہیں۔ جس سے ذیابیطس کاامکان گھٹ جاتاہے۔
علاوہ ازیں بادام کے خواص میں ایک انتہائی حیرت انگیزخوبی یہ ہے کہ بادام کوروزانہ مٹھی بھرکھانے سے فاسٹنگ شوگر توازن میں آجاتی ہے اور آپ بہت سی شوگر سے ملحقہ پریشانیوں سے بچ جاتے ہیں۔
دماغی صلاحیت تیزکرتاہے․․․
دماغ کوطاقت بخشنے کے لیے باداموں کورات بھر بھگونے اور صبح نہارمنہ کھانے کاطریقہ ہمارے یہاں صدیوں سے رائج ہے لیکن کیا آپ کوپتہ ہے بادام کو کھانے سے پہلے بھگونا کیوں ضروری ہے؟ اس لیے اس طرح نہ صرف اس کی گری نرم ہوجاتی ہے بلکہ اس کاچھلکا بھی ترہوجاتاہے جبکہ اس کے چھلکے میں ایک مخصوص انزائم ہوتاہے۔
جس وجہ سے بادام ہضم نہیں ہوتا اور اس کے غذائی اجزاء جسم میں جذب نہیں ہوتے ہیں۔ بادام ریبوفلاون اور La-Camitineغذائیت کی خصوصیات پر مشتمل ہوتاہے جو دماغی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور دماغ کوطاقت فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتاہے۔ بادام میں موجود غذائیت وشفاء بخش اجزاء الزائم کے عارضے کے خدشے کوکم کرنے میں بھی اہم محرک کاکام کرتے ہیں۔

قبض کشا ہے․․․
بادام چونکہ پروٹین کوجذب کرنے کی صلاحیت رکھتاہے اس کی وجہ سے یہ نظام ہضم کودرست رکھاتاہے اور قبض کی شکایت کوختم کرکے آپ کے معدے کوصحت مندوتندرست رکھتاہے۔
نزلہ وزکام میں مفید ہے․․․
بادام ایک زبردست اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو آپ کومختلف قسم کی بیماریوں سے بچانے میں اور اس کی شدت کوقدرے کم کرنے میں معاونت کرسکتاہے۔
اگر آپ کونزلہ وزکام کی شکایت ہواور آپ کونزلہ تنگ کرتاہو اور بے تحاشا چھینکیں آپ کاپیچھانہ چھوڑتی ہوں توآپ بادام کھاکر اس مشکل سے نجات پاسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ نزلہ کے باعث گلے میں ہونے والی خراش خشک کھانسی اور بلغم خارج کرنے میں دشواری یاسانس لینے میں مسئلہ پیداہوتو بادام کاتیل اور شہد چاٹنے سے سانس کی تکلیف اور نزلہ زکام دور بھاگ جاتاہے۔

دیگر جملہ امراض سے بچاتاہے․․․
بادام کی غذائی وشفائی خصوصیات بے شمار میں الغرض اس کااستعمال آپ کوڈاکٹرز کے پاس چکر لگانے سے بچاسکتاہے۔ چونکہ خشک میوجات میں بادام واحد میوہ ہے جس میں چندپروٹین ایسے ہیں جو الکلائن کی صورت میں موجود ہیں۔ الکلائن کی شمولیت کی حامل ڈائیٹ کامناسب استعمال آپ کواچھی نیند عمررسیدگی سے بچاؤ اور کینسر سے حفاظت فراہم کرتا ہے۔
جبکہ اگر آپ کے جسم میں الکلائن مناسب مقدار میں موجود نہ تو آسٹیوپروسس کاخدشہ‘ کمزور مدافعتی نظام جسمانی کمزوری ونقاہت اوروزن بڑھنے جیسی پریشانی لاحق ہوجاتی ہیں۔
جلد کے لیے روغن بادام کے فوائد․․․
طبّی وسنگھاری ماہرجن کے مطابق بادام اور اس کاتیل صحت کے لیے نہایت بہترین اور مفید ثابت ہوتا ہے۔اگر خشک جلد کی حامل خواتین سردیوں میں اپنے چہرے پرروغن بادام سے مساج کریں توان کے چہرے پر قدرتی تروتازگی اور شادابی پیداہوجاتی ہے۔
یہ مقبول عام سنگھاری طریقہ ہے جوہماری نانی ‘ دادی بھی استعمال کرتی ہیں اور شاہی گھرانے کی خواتین اسے اپنے سنگھاری معمول میں شامل کرکے اپنی حسن وخوبصورتی میں اضافہ کیاکرتی تھیں۔روغن بادام کو Magic of Eastیعنی مشرق کے جادو کے نام سے مغربی مالک میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔بادام میں چونکہ وٹامن Eکی خصوصیات کثیرمقدار میں پائی جاتی ہے۔
اس لیے اس کوخواتین عمررسیدگی کے اثرات کوکم کرنے کے لیے بطور اینٹی ایجنگ نیچرل پروڈکٹ کے استعمال کرسکتی ہیں۔چہرے کی جلد کی خوبصورتی میں ا ضافہ اور جھریوں کوکم کرنے کے لیے آپ اس بہترین اور کارآمد نسخے پرضرور عمل کریں۔
اپنے چہرے کوکسی معیاری کلینزنگ لوشن سے اچھی طرح صاف کرلیں۔ کے بعد 2چمچے نیم گرم بادام کے تیل میں چند قطرے گلاب کے مکس کرکے نہایت ہلکے ہاتھ سے انگلیوں کوگول دائروں میں حرکت دیتے ہوئے پورے چہرے کامساج کریں۔
یہ عمل 5-10منٹ تک کرتی رہیں۔اس سے چہرے کی جلد کودوران خون گردش کرے گا اور چہرے پر واضح ہونے والی باریک لکیریں اور جھریاں بھی کم ہوجائیں گی اس کے علاوہ اس مساج کے ذریعے آنکھوں کے گرد پڑنے والے حلقوں اور جھریوں کوختم اور کم کرنے میں مدد ملے گی۔
کیا آپ جانتے ہیں․․․
بادام یوں توخشک میوہ جات کی فہست میں شمار کیا جاتاہے لیکن دراصل بادام وہ پھل جن میں گودا ہوتاہے اور درمیان میں گٹھلی یابیچ ہوتاہے) چیزیزآڑو اور آلو چہ کے خاندان سے تعلق رکھتاہے۔

فوڈ اینڈاگر یکلچر آرگنا ئزیشن کے مطابق2010میں 2.51ملین ٹن باداموں کی پیدوار ہوئی تھی جونکہ ایک بہت بڑی تعداد ہے۔
U.Sامریکہ بادام پیداکرنے والا سب سے بڑا ملک ہے لیکن اب یہاں پیسٹیو رائیز ڈیعنی باداموں کو کیمیائی عمل سے گزر کر اس کے دودھ کاحاصل کرنے کی طلب میں اضافہ ہوگیاہے جوکہ خوش آئندبات نہیں ہے۔ قدم مصر سے جدید دورتک بادام بیوٹی پروڈکٹس کریم لوشن اور صابن وغیرہ میں استعمال ہونے والا انتہائی مقبول عام جزہے۔

بادام کی کھیر․․․
ضروری ایشاء : بادام 250گرام ، دودھ 1لیٹر، چینی حسب ذائقہ، زعفران چٹکی بھر، الائچی پاؤڈر 1/2 چائے کاچمچہ، کیوڑا چند قطرے، عرق گلاب چند قطرے،
ترکیب: بادام کی گریوں کو1-2گھنٹے پانی میں بھگودیں۔پھر انہیں پیس لیں۔ک دیگچی میں دودھ جوش کرلیں اور اس میں پسے ہوئے بادام‘ الائچی پاؤڈر اور زعفران ڈال کرہلکی آنچ پر پکائیں اور تھوڑی دیر بعد چینی بھی شامل کریں۔
تقریباََ 45منٹ تک کھیر گاڑھی ہونے تک پکائیں آپ چائیں تو تھوڑا پانی بھی شامل کرسکتی ہیں۔کھیر پکاتے وقت مسلسل چمچہ چلاتی رہیں۔تیار ہونے پر کیوڑا اور عرق گلاب ڈال کرمکس کردیں اور سرونگ ڈش میں نکال کربادام سے گارنش کرکے فریج میں رکھ دیں اور ٹھنڈی ٹھنڈی سرو کریں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat