
Chini Siraf Khany Ki Cheez Nahi Mazeed Hyrat Angaiz Kamalat - Article No. 1173
چینی صرف کھانے کی چیز نہیں، مزید حیرت انگیز کمالات - تحریر نمبر 1173
منگل 31 اکتوبر 2017

چینی کچن میں ہر وقت رہنے والی چیزوں میں سے ایک ہے کیونکہ میٹھا کھانا کسے پسند نہیں ہوتا جبکہ چائے بھی اس کے بغیر اکثر افراد کو بے مزہ لگتی ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چینی میٹھا کھانے کی تسکین سے ہٹ کر بھی کچھ ایسا کر سکتی ہے جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق داغ دھبوں سے نجات دلانے سے لے کر بیوٹی ٹریٹمنٹ تک، چینی کو مختلف مسائل سے نجات دلانے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور ہزاروں روپے کا خرچ بچایا جاسکتا ہے۔
زخموں کو مندمل کرنا: مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق چینی کو زخموں پر دھونے اور ڈریسنگ سے پہلے چھڑکنا بیکٹریا کو مارنے میں مدد دیتا ہے ، جو زخموں کو جلد ٹھیک نہیں ہونے دیتے۔
(جاری ہے)
زبان کی جلن سے نجات:گرم چائے یاکھانے نے زبان کو جلا دیا ہے، اگر ایسا تجربہ ہو تو چٹکی بھر چینی کو چوس لیں، اس سے فوری ریلیف میں مدد ملے گی۔ شہد کی مکھیوں اور کیڑوں کے ڈنگ کے خلاف موثر شہد کی مکھیوں کے ڈنگ یا کیڑوں کا کاٹنا کافی تکلیف دہ ہوتا ہے، اس سے نجات کے لئے چینی اور پانی کی یکساں مقدار کو مکس کریں اور متاثرہ جگہ پر بیس منٹ تک لگا رہنے دیں۔
ھچکیوں کا علاج:ایک چمچ چینی کا کھانا ہچکیوں کی روک تھام میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
لپ اسٹک کو دیر تک برقرار رکھے: تھوڑی سی چینی کو ہونٹوں پر لپ سٹک لگانے کے بعد چھڑکیں، ایک منٹ تک انتظار کریں اور پھر کھالیں۔ چینی لپ اسٹک میں موجود نمی کو چوس لے گی اور اس کی رنگت کو بھی بہتر کردے گی۔
بال جگمگائیں: ایک چمچ کو اپنے پسندیدہ شیمپو میں شامل کرکے بالوں کو دھونا انہیں معمول کے مقابلے میں زیادہ صاف اور چکمدار بنا سکتا ہے۔ اور کون ہوگا جو صاف اور جگماتے بالوں کو پسند نہیں کرے گا؟ تاہم یہ طریقہ کار ہر بار استعمال نہیں کرنا چاہیے بلکہ مہینے میں ایک سے دو بار سے زیادہ نہ آزمائیں۔
گلدان میں پھولوں کی زندگی بڑھائے:تین چائے کے چمچ چینی کو دو چمچ سرکے کے ساتھ گرم پانی میں ملائیں اور پھر گلدان میں ڈال دیں۔ چینی پھولوں کی جڑوں کو غذا فراہم کرے گی جبکہ سرکہ بیکٹریا کی روک تھام کرے گا۔
کیڑوں اور لال بیگ سے نجات:چینی اور بیکنگ پاؤڈر کی یکساں مقدار کو مکس کریں اور اس مکسچر کو ہر اس جگہ پر چھڑک دیں جہاں کیڑوں یا لال بیگوں کی موجودگی کا شبہ ہو، چینی کیڑوں کو اپنی جانب متوجہ کرے گی جبکہ بیکنگ پاؤڈر ان کا خاتمہ کرے گا۔ اسی طرح ایک چمچ چینی کو ایک چمچ سہاگے کے ساتھ ایک کپ پانی میں ملائیں اور اس مکسچر پر روٹی کو بھگو دیں۔ روئی کے ان ٹکڑوں کو کیڑوں سے متاثرہ جگہ پر بکھیر دیں۔
داغ دھبوں کی صفائی:چینی اور گرم پانی کو ملا کر پیسٹ بنائیں اور اسے داغ دھبوں پر لگائیں ۔ اس مکسچر کو ایک سے دو گھنٹے تک کے لیے لگا چھوڑ دیں اور پھر کپڑے کو معمول کے مطابق دھولیں۔
صحت سے متعلق مزید مضامین
-
ڈپریشن ۔ دورِ جدید کا اہم مسئلہ
-
صحت مند زندگی گزارنے کے بیش قیمت مشورے
-
ایک انار ․․․ فائدے ہزار
-
ناشتہ بہتر صحت کے لئے لازم
-
انڈا ․․․ قوت مدافعت کا ضامن
-
کافی ٹھنڈی ہو یا گرم ہوتی مزیدار ہے
-
سپر فوڈز ․․․ آپ کے فریج میں ہیں
-
رنگ رنگیلی چائنیز سبزیاں
-
مغزِ اخروٹ ․․․ توانائی کا خزانہ
-
کشمیری بادام کمیاب مگر صحت بخش میوہ
Your Thoughts and Comments
مزید غذا اور صحت سے متعلق
-
رنگ رنگیلی چائنیز سبزیاں
-
مالٹے کھانا پسند ہیں؟ تو پھر جان لیں
-
سردیوں کی سوغات مونگ پھلی اور چلغوزہ
-
وٹامن ڈی دماغ کا دوست
-
سفید چنا ۔ توانائی کا خزانہ
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرولUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.