Doodh Piyo Sehatmand Bano - Article No. 1546

Doodh Piyo Sehatmand Bano

دودھ پیو ،صحت مند بنو - تحریر نمبر 1546

دودھ میں کیلشیم ،پوٹائیشیم،فاسفورس ،وٹامن اے،وٹامن کے ۲ موجود ہوتا ہے جو ہمارے توانا جسم کے لیے بے حد ضروری ہے

بدھ 17 اپریل 2019

مبشرہ خالد
رابعہ نو بج گئے ہیں آپ کے سونے کا وقت ہوگیا ہے لیجیے پہلے دودھ پیے ، دانت برش کریں ، کپڑے تبدیل کریں اور سوجائے ۔اوہو!ماما پھر دودھ میں نے آپ کو بتایا ہے مجھے دودھ نہیں پسند اور پھر ڈوڈو بھی تو دودھ نہیں پیتی پھر میں کیوں پیو؟رابعہ ،ڈوڈوتو آپ کی گڑیا ہے آپ اس کو اپنا فرینڈ کہتی ہومگر یہ کوئی جاندار تو ہے نہیں جو دودھ پیے مگر مانو تو پیتی ہے کیونکہ وہ جاندار ہے ۔

ماما دودھ تو اس کا کھانا ہے وہ دودھ نہیں پیے گی تو پھر کیا بھوکی رہے گی آپ مانو اور مجھے ایک سا سمجھتی ہیں ؟؟ نہیں !میرے جان ایسا نہیں ہے وہ تو میں نے اس لیے کہا کیونکہ آپ ڈوڈو اور مانو دونوں سے بہت پیار کرتی ہیں اور جیسے آپ ان سے پیار کرتی ہیں ویسے میں آپ سے کرتی ہوں اس لیے آپ کو دودھ پلاتی ہوں کیونکہ دودھ کے بے شمار فوائد ہیں اور یہ آپ کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

ماما ایسا کرتے ہیں آج آپ مجھے کہانی نہیں سنائے بلکہ مجھے دودھ کے فوائد بتائے تاکہ مجھے بھی پتا چلے کہ آپ مجھے کیوں ہر وقت دودھ پلانا چاہتی ہیں۔
اچھا ٹھیک ہے میں آپ کو بتاتی ہوں
مکمل غذا
دودھ میں کیلشیم ،پوٹائیشیم،فاسفورس ،وٹامن اے،وٹامن کے ۲ موجود ہوتا ہے جو ہمارے توانا جسم کے لیے بے حد ضروری ہے۔کبھی کبھار ایسا بھی تو ہوتا ہے کہ آپ کھانے میں صرف آدھی روٹی کھاتی ہیں کیونکہ سالن آپ کی پسند کا نہیں ہوتا دودھ آپ کے جسم میں ان ابھرتی ہوئی کمزوریوں کا خاتمہ کردیتا ہے جو کم کھانے کے باعث پیدا ہورہی ہوتی ہیں جو ایک صحت مند زندگی کے لیے اہم ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی
دودھ میں موجود کیلشیم آپ کی ہڈیوں کو مضبوطی بخشتا ہے اور جب ہڈیاں مضبوط ہونگی تبھی تو آپ اسکول میں اپنا پسندیدہ کھیل باسکٹ بال کھیل سکے گی اور بہترین کھلاڑی کا انعام بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہونگی۔
بیماریوں سے بچاؤ
دودھ آپ کو ہڈیوں کی بیماری (0estroprosis)سے محفوظ رکھتا ہے یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہے اور آپ کا چلنا پھرنا محال ہوجاتا ہے اس کے ساتھ خون کی بیماری اینیمیاجس میں جسم میں خون کی کمی ہوجاتی ہے اور چہرے پر پیلاہٹ کے ساتھ انسان کمزور ہوجاتا ہے سے بھی محفوظ رہنا ممکن ہوپاتا ہے ۔
اس لیے دودھ ایک ایسا ٹوکسک ہے جو آپ کو بیماریوں سے بچانا کا کام کرتا ہے۔
دانتوں کی مضبوطی
آپ روز سونے سے پہلے دودھ پینے کے ساتھ دانت بھی برش کرتی ہو کیوں ؟کیونکہ آپ کو اپنے سفید چمکیلے دانت بہت پسند ہے دودھ آپ کے دانتوں کو مضبوط کرتا ہے تاکہ آپ سخت پھل جیسے امرود،سیب اور میوہ جات آخروٹ،بادام کھا سکے اور ذہنی طور پر تیز ہوسکے۔

صحت مند جسم
رابعہ آپ مجھ سے پوچھتی ہو نہ کہ ماما کیا موٹے ہونے سے بھی ہم بیمار ہوسکتے ہیں؟کیونکہ مس کہتی ہے موٹاپا بھی ایک بیماری ہے تو رابعہ دودھ موٹا ہونے سے بھی بچاتا ہے اور آپ کو ایک صحت مند جسم کی ضمانت دیتا ہے ۔
دودھ کہ ان بے شمار فوائد کے ساتھ رابعہ بیٹا آپ کو تو خود کو خوش نصیب سمجھنا چاہیے جو آپ دودھ پی سکتی ہے اور اس سے بنی ہوئی چیزیں بھی کھا سکتی ہے کیونکہ کچھ بچے تو دودھ پی بھی نہیں سکتے اور اس سے تیار کردہ مصنوعات بھی نہیں کھاسکتے ۔

وہ کیوں ماما؟کیونکہ بیٹا ان کے جسم میں وہ مادہ موجود نہیں ہوتا جو دودھ کو ہضم کروانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے تو پھر ماما کیا وہ بچے آئسکریم،کسٹرڈ،کھیرجیسے مزیدار میٹھے بھی نہیں کھا سکتے ؟جی بیٹا بلکل ایسا ہی ہے وہ ان سب میں سے کچھ بھی نہیں کھاسکتے۔ماما انھیں کتنا برا لگتا ہوگا جب وہ آئسکریم نہیں کھاپاتے ہونگے وہ تو کتنے مزے کی ہوتی ہے ۔
سو تو ہے بیٹا مگر کیا کریں !تبھی تو میں آپ سے کہتی ہوں کہ ہمیں اللہ تعالی کا معمو لی سے معمولی بات پر بھی شکر ادا کرنا چاہیے کیونکہ ہمیں اندازہ ہی نہیں کہ اللہ نے ہمیں کن کن نعمتوں سے نوازا ہوا ہے اچھا چلو اب باتیں ختم دودھ پیو ۔یہ لے ماما پی لیا رابعہ نے دودھ کا خالی گلاس ماما کو پکڑوادیا ۔
پھر بچو آپ بھی اب ماما کو دودھ کا خالی گلاس ہی پکڑوائے گے نہ۔

Browse More Ghiza Aur Sehat