Gannay Ka Ras - Article No. 983

گنے کا رس - تحریر نمبر 983
صحت وتوانائی کے لیے
منگل 2 اگست 2016
اللہ تعالیٰ نے ہر موسم کو بڑی حکمت کے ساتھ بنایا ہے اور پھر ہر موسم کے مطابق ہمارے لیے نعمتیں بھی پیدا کی ہیں، تاکہ ہم موسموں کی شدت کے مضراثرات سے محفوظ رہیں اور ان کے مثبت اثرات سے لطف اندوز ہوسکیں۔ موسم گرما ہویاسرما، ہر موسم کی مناسبت سے اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے پھل اور سبزیاں پیدا کیں ہیں، جو ہمیں قوت کے ساتھ ساتھ ذائقہ اور صحت بھی فراہم کرتی ہیں۔
موسم گرما میں یوں تو بے شمار پھل اور سبزیاں ہمارے لیے دستیاب ہیں، لیکن شدید گرمی کے دنوں میں ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ ہم زیادہ ٹھنڈی اشیاکھائیں اور پییں۔ ان اشیا میں گنا بھی ایک بڑی نعمت خداوندی ہے۔ چوں کہ گرمی کے دنوں میں ہر شخص گرمی کے مضراثرات سے ضرورمتاثر ہوتا ہے، ایسے میں گنے کا ٹھنڈا رس آب حیات سے کم نہیں ہوتا۔
(جاری ہے)
گنے کا رس نہ صرف ہمارے جسم میں ٹھنڈک کا احساس پیداکرتا ہے، بلکہ یہ توانائی بھی بخشتا ہے۔
یرقان کے مرض میں گنے کا رس نہایت مفید ٹانک کی حیثیت رکھتا ہے، کیوں کہ یہ نہ صرف مرض کو ختم کرتا ہے، بلکہ مریض میں بڑھتی ہوئی کمزوری کو بھی دور کرتا ہے۔ اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ گنے میں فولاد اور کیلسیئم کی خاصی مقدار ہوتی ہے۔
گناہ نہ صرف پیاس کی شدت کوکم کرتا ہے، بلکہ دل ودماغ کو سکون بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گنا دانتوں سے چھیل کرکھانے سے دانتوں اور مسوڑوں کی اچھی طرح ورزش بھی ہوجاتی ہے اور یہ ورزش دانتوں کے لیے بے حدضروری ہے۔ اس کااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دیہات میں شہروں کی نسبت دانتوں امراض بہت کم ہوتے ہیں۔
گنے کا رس صرف یرقان کے مریضوں کے لیے ہی مفید نہیں ہے، بلکہ یہ ہمارے ہاضمے کا عمل درست رکھنے بھوک بڑھانے اور بیماری کے بعد قوت بحال کرنے میں بے حدمدد گار ثابت ہوتا ہے۔
محنت طلب کام کرنے کے بعد گنے کا ایک گلاس رس پینے سے ساری جسمانی تھکن دور ہوجاتی ہے۔ پیٹ میں اپھار، قبض، ریاح یہاں تک کہ معدے کے زخم دور کرنے میں بھی گنے کا رس مفید قرار دیاگیا ہے۔ چوں کہ گنے کا رس زیادہ پینے سے گردوں کی صفائی ہوجاتی ہے، اس لیے یہ پتھری کے مرض کو دورکرنے میں بھی مفید ہے۔
گنے کے رس میں فارسفوں خاصی مقدار میں پایا جاتا ہے، جو ہماری ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے مفید ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ذہنی کام کرنے والوں کے لیے گنے کا رس بہت فائدہ مند ہے۔ گنے میں کئی مفید صحت نمکیات بھی پائے جاتے ہیں۔
زیادہ پیدل چلنے سے یا زیادہ محنت طلب کام کرنے ہمارے جسم سے پسینا خارج ہوتا ہے۔ اس میں ضروری نمکیات بھی جسم سے خارج ہوجاتے ہیں، جن کی موجودگی صحت کے لیے بھی ضروری ہے۔ ایسی صورت میں گنے کا رس ایک بہترین مشروب ہے، کیوں کہ جو نمکیات ہمارے جسم سے خارج ہوجاتے ہیں، گنے کا رس ان کی کمی کو بڑی حدتک پورا کردیتا ہے۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

صحت کو بہتر بنانے کے لئے یہ عادات بھی اپنائیں
Sehat Ko Behtar Banane Ke Liye Yeh Aadaat Bhi Apnain

وٹامن ڈی کی کمی نہ ہونے دیں
Vitamin D Ki Kami Na Hone Dein

میڈیٹیرین ڈائٹ کیا ہے
Mediterranean Diet Kya Hai

ماہِ صیام اور صحت
Mah E Siyam Aur Sehat

رمضان میں کونسی غذا کھائے اور کن سے پرہیز کریں
Ramzan Mein Konsi Ghiza Khaye Aur Kin Se Parhez Karen

ٹماٹر خوبیوں سے بھرپور نعمت
Tomato Khubiyon Se Bharpur Nemat

روزے رکھنے کے ناقابلِ یقین صحت بخش فائدے
Roze Rakhne Ke Naqabil E Yaqeen Sehat Bakhsh Faide

چار مشروبات جو بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں
Chaar Mashroobat Jo Blood Sugar Ko Control Mein Rakhte Hain

گاجر کھائے صحت بنائے
Gajar Khaye Sehat Banaye

اگر ہمیشہ کھانے میں بسکٹ ہی کھاتے رہیں تو کیا ہو گا
Agar Hamesha Khane Mein Biscuit Hi Khate Rahen To Kya Ho Ga

سردیوں میں گرم دودھ پینا کن لوگوں کے لئے نقصان دہ ہے
Sardiyon Mein Garam Doodh Peena Kin Logon Ke Liye Nuqsan Deh Hai

پپیتے کے پتے
Papite Ke Patte