Haldi Kayi Amraaz Ki La Jawab Dawa - Article No. 856
ہلدی کئی امراض کی لاجواب دوا - تحریر نمبر 856
ہلدی ایک عام استعمال ہونیوالی چیز ہے اور تقریباََ ہر باورچی خانے میں موجود ہوتی ہے۔ یہ دراصل ایک پودے کی جڑ ہے اس پودے کا پھول زرد ہوتا ہے۔
بدھ 6 جنوری 2016
ہلدی ایک عام استعمال ہونیوالی چیز ہے اور تقریباََ ہر باورچی خانے میں موجود ہوتی ہے۔ یہ دراصل ایک پودے کی جڑ ہے اس پودے کا پھول زرد ہوتا ہے۔ پودے کی جڑ کے پاس سے بہت سی شاخیں نکلتی ہیں ہرشاخ پرکیلے کے پتوں کی طرح پتے لگتے ہیں مگران سے چھوٹے ہوتے ہیں جب جڑجھودکرہلدی حاصل کی جاتی ہے۔ ہرشخص جانتاہے کہ ہلدی مسالے کاایک جزہے اور کھانوں میں شامل کرنے سے نہ صرف غذاخوش نما ہوجاتی ہے بلکہ غذاؤں کابادی پن بھی ختم ہوجاتاہے۔ لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ جڑکئی امراض میں بہترین دوا ہے۔
سرچکرانا:
بعض اوقات سرچکرانے اور آنکھوں کے آگے اندھیرا آنے کی شکایت لاحق ہوجاتی ہے۔ اس لیے ہلدی پیس کراس میں پانی ملاکرسراور پیشانی پرلیپ کرنے سے فائدہ ہوتاہے۔
(جاری ہے)
منہ سے خون، پرانا، بخار: منہ سے خون آنے اور پرانے بخارکی شکایت میں ہلدی فائدے مند ہے ۔
کھانسی:
کھانسی کی شکایت میں ہلدء کا استعمال کیاجاتاہے۔ اگرکھانسی کے ساتھ بلغم بھی آتاہوتوہلدی کو آگ میں بھون کر باریک پیس لیں اور ایک گرام کی مقدارمیں نیم گرم پانی سے کھائیں بلغم کھانسی چند دنوں میں دورہوجائے گی۔
بخاراورنزلہ:
بعض اوقات بخاراور نزلے کی کیفیت کئی کئی دن چلتی رہتی ہیں شکایت کے لئے نیم گرم دودھ میں ہلدی اور کالی مرچ باریک پیس کریہ سفوف دودھ میں ملاکر پینے سے بخارختم ہوجاتاہے اور نزلے کی شکایت بھی جاتی رہتی ہے۔
پیٹ کے کیڑے:
ہلدی کے استعمال سے پیٹ کے کیڑے ہلاک ہوجاتے ہیں اس کے لئے ہلدی کوپانی میں جوش دے کر پلایا جاتا ہے یا پھر اس کا سفوف بناکرنیم گرم پانی سے استعمال کرایا جاتاہے اس کے استعمال سے کیڑے حاجت میں خارج ہوجاتے ہیں۔
جگرکے امراض :
جگرکے امراض میں ہلدی کودہی کے ساتھ استعمال کرایاجاتاہے۔ یرقان کی شکایت میں ہلدی کاسفوف بارہ گرام کی مقدار میں لے کردہی کے ساتھ پلانے سے بہت جلدی آفاقہ ہوتاہے۔
چوٹ اور سوجن:
چوٹ اندرونی ہویابیرونی دونوں صورتوں میں ہلدی فائدہ پہنچاتی ہے۔ پسی ہوئی ہلدی ایک گرام کی مقدارمیں دودھ کے ساتھ استعمال کرائی جاتی ہے اور اس کے ساتھ ہلدی اور چونابرابر وزن پیس کرچوٹ کی جگہ پرلگائیں تودرد اور سوجن کی تکلیف بہت جلد ختم ہوجاتی ہے۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
پانی قدرت کی لیبارٹری میں بنی قیمتی دوا
Pani Qudrat Ki Laboratory Mein Bani Qeemti Dawa
اُبلا ہوا انڈا یا آملیٹ
Ubla Hua Anda Ya Omelette
ڈائٹنگ اور ہماری دماغی صحت
Dieting Aur Hamari Dimaghi Sehat
کشمش ایک مفید میوہ
Kishmish Aik Mufeed Mewa
شہد اور دار چینی کے استعمال سے موٹاپا اور گلے کی خرابی دور
Shehad Aur Daar Cheeni Ke Istemal Se Motapa Aur Gale Ki Kharabi Dor
کیا کم خوراکی عمر بڑھا سکتی ہے
Kya Kam Khuraki Umar Barha Sakti Hai
بادام ایک خوش ذائقہ میوہ
Badam Ek Khush Zaiqa Mewa
موسم سرما کی اُداسی کم کرنے والی غذائیں
Mausam Sarma Ki Udasi Khatam Karne Wali Ghazain
چاکلیٹ دل کے لئے اچھا
Chocolate Dil Ke Liye Acha
بینائی تیز کرنے والی غذائیں
Eyesight Taiz Karne Wali Ghazain
سنہری و شیریں خشک خوبانی
Sunehri O Shireen Khushk Khubani
ڈائلیسز کے مریض کیا کھائیں
Dialysis Ke Mareez Kya Khayen