Haldi Msallo Ki Docter - Article No. 1190

ہلدی․․․․․․․․ مصالحوں کی ڈاکٹر - تحریر نمبر 1190
انسانی جسم کے مسائل کے خاتمے کے لئے ہلدی سے بہتر دوسرا قدرتی سپلیمنٹ موجود نہیں۔۔۔۔۔۔۔ ہلدی کو مصالحوں کی ملکہ کہیں یا ڈاکٹر سچ یہ
جمعرات 7 دسمبر 2017
انسانی جسم کے مسائل کے خاتمے کے لئے ہلدی سے بہتر دوسرا قدرتی سپلیمنٹ موجود نہیں
ہلدی کو مصالحوں کی ملکہ کہیں یا ڈاکٹر سچ یہ ہے کہ ہلدی قدرتی سپلیمنٹس کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ ہلدی اینٹی آکسیڈنٹ ، اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل، اینٹی وائرل سے لیکر اینٹی انفیلمنٹری اور اینٹی کا سینو جینک ہے۔ ہر نوعیت کے جراثیم سے جسم کو محفوظ رکھتی ہے۔ ہلدی میں بے شمار غذائی فوائد بھی ہیں۔ اس میں ریشہ ، پروٹین، کیلشیم، تانبہ، فولاد، میگنیشیم، اور زنگ پایا جاتا ہے ساتھ ہی وٹامن E,C اور K بھی موجود ہیں۔ ایشیا میں تو ہلدی ہزاروں برس سے اپنی شفائی خصوصیات کے باعث مختلف ادویات میں استعمال ہورہی ہے لیکن اب مغرب بھی اس کی طبّی غذائی وشفائی خصوصیات سے فائدہ اُٹھا رہا ہے۔
(جاری ہے)
ہلدی دودھ: قدیم نسخہ ہے۔ درد اور اندرونی چوٹوں کے لئے بے مثال ہلدی، دودھ کھانسی میں بھی مفید ہے۔ نصف کھانے کا چمچہ ابلتے ہوئے دودھ میں ڈال کر نوش کیجئے۔ راحت ملے گی۔
ایکنی جیل:ہلدی جلد کے لیے بھی نہایت مفید ہے اور کیل مہاسے صاف کرتی ہے 1/3 کھانے کا چمچہ ہلدی ہموزن شہد میں ملا کر کیل مہاسوں پر لگالیں۔ خشک ہونے دیں پانی سے دھولیں اور چہرہ تھپتھپا کر صاف کرلیں۔
زہریلے مرکبات کی دشمن: ہلدی جسم کے زہریلے مرکبات کی صفائی کرنے کے لیے بے مثال عنصر ہے ۔ اگر آپ ہلدی کو روزانہ بطور مشروب پینا شروع کریں تو جسم کو آرام بھی ملے گا اور اس کے صفائی بھی ہوتی رہے گی۔ اس مشروب کی ترکیب کچھ یوں ہے کہ 1/3 کھانے کے چمچے ہلدی، شہد اور ایک کھانے کا چمچہ لیموں کا رس لیکر نیم گرم پانی میں ملالیں۔ نہار منہ روزانہ استعمال کریں۔
فیس ماسک: جلد کو نرم وملائم بنانے کے لئے ہلدی کا ابٹن تو مشہور ہے ہی لیکن ہلدی کا فیس ماسک بھی بہترین ہے۔ فیس ماسک بنانے کے لیے ایک کھانے کا چمچہ دہی میں1/3 کھانے کا چمچہ ہلدی اور آدھا کھانے کا چمچہ شہد ملا لیں۔ چہرے پر لگا کر خشک ہونے دیں۔ منہ پانی سے دھولیں اور تھپتھپا کر صاف کرلیں۔
سوزش کے لئے جیل: جلد پر سوزش کے نتیجے میں پیدا ہونے والے نشانات ، کیڑے ، مکوڑوں، کے کاٹے کے علاج کے لیے 1/3 کھانے کے چمچے ہلدی میں ہموزن ایلویرا جیل ملادیں۔ متاثرہ مقام پر لگادیں۔ خشک ہونے دیں۔ پانی سے دھولیں اور چہرے کوتھپتھپا کر صاف کرلیں۔
منہ کے چھالوں اور زخموں کا علاج: ہلدی سے بنایا مرکب منہ کے چھالوں اور زخموں کو رفع کرنے کے لیے بہترین ہے۔ چٹکی بھر ہلدی ایک کھانے کے چمچے پانی اور آدھے کھانے کے چمچہ ناریل کے تیل میں ملا کر زخموں اور چھالوں کے مقامات پر لگادیں اور پانی سے غرارے کرلیں۔
وزن کم کرنے کا مشروب: پوری دنیا وزن کم کرنا چاہتی ہے ۔ ہلدی وزن کم کرنے کے لیے بہترین ٹانک ہے۔ ایک گلاس پانی گرم کرلیں۔اس میں نصف کھانے کا چمچہ ہلدی اور نصف کھانے کا چمچہ ادرک کا رس ملالیں۔روزانہ نہار منہ یہ مشروب پی لیں۔ وزن میں نمایاں کمی نظر آئے گی۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

کھجور ایک مکمل صحت بخش غذا
Khajoor Aik Mukamal Sehat Bakhsh Ghiza

پپیتا پھل ہے یا بہترین مجرب نسخہ
Papita Phal Hai Ya Behtareen Mujarrab Nuskha

سپر فوڈ اسٹرابیری
Superfood Strawberry

کریلے کے طبی و غذائی فوائد
Karele Ke Tibbi O Ghizai Fawaid

معدہ تندرست تو صحت سلامت
Stomach Tandrust To Sehat Salamat

وٹامن ایف کی اہمیت اور افادیت
Vitamin F Ki Ahmiyat Aur Afadiyat

کریلا تلخ مگر مفید سبزی
Karela Talkh Magar Mufeed Sabzi

انجیر ․․․ لذیذ اور افادیت کا حامل پھل
Anjeer - Lazeez Aur Afadiyat Ka Hamil Phal

رس بھری کھٹا میٹھا رسیلا پھل
Rasbhari Khatta Meetha Rasila Phal

انار ․․․ دل کے مریضوں کے لئے مفید
Pomegranate - Dil Ke Mareezon Ke Liye Mufeed

بادام ․․․ شفا بخش غذا و دوا
Badam - Shifa Bakhsh Ghiza O Dawa

پھل،سبزیاں ․․․ سرطان سے تحفظ کے قدرتی ذرائع
Phal Sabziyan - Cancer Se Tahafuz Ke Qudrati Zaraye