Jaray Main Badaam Khana Na Bhooliay - Article No. 857

جاڑے میں بادام کھانا نہ بھولیے - تحریر نمبر 857
موسم سرمامیں مغزیات زیادہ کھائے جاتے ہیں۔مغزیات توانائی بخش غذاؤں میں شمارکیے جاتے ہیں۔ ان میں بادام، اخروٹ، ناریل، مونگ پھلی، چلغوزہ، کاجواور پستہ شامل ہیں۔
جمعرات 7 جنوری 2016
موسم سرمامیں مغزیات زیادہ کھائے جاتے ہیں۔مغزیات توانائی بخش غذاؤں میں شمارکیے جاتے ہیں۔ ان میں بادام، اخروٹ، ناریل، مونگ پھلی، چلغوزہ، کاجواور پستہ شامل ہیں۔
مغزیات میں غیرسیرشدہ چکنائی (Unsaturated Fats) ہوتی ہے، جوخراب کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) کوکم کرتی ہے۔ غیرسیرشدہ چکنائی نہ جمنے والی چکنائی ہوتی ہے، جوصحت کے لئے مضرنہیں ہوتی مغزیات حیاتین ھ (وٹامن ای) ، فولک ایسڈ، میگنیزیئم اور ریشہ حاصل کرنے کااچھاذریعہ ہیں۔
ہارورڈیوٹی ورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق سے پتاچلاہے کہ اگر63گرام، گری روزانہ کھائی جائے تومرض قلب کاخطرہ45فیصد تک کم ہوجاتاہے۔
بادام مغزیات میں سرفہرست ہے۔ یہ صحت بخش غذاہے، جودماغ کوتوانائی بخشتی ہے۔
(جاری ہے)
پانچ بادام رات کو پانی میں بھگوکراور صبح چھیل کردودھ کے ساتھ کھانے سے دماغ کی کم زوری دورہوجاتی ہے۔ بادام کھانے سے بینائی بہتر ہوجاتی ہے۔
بادام کیلسیئم کی اچھی مقدارپائی جاتی ہے، جودانتوں اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے فائدہ مند ہے۔ایک تحقیق کے مطابق بادام کھانے سے مٹاپالاحق نہیں ہوتا۔ اس سے ذیابیطس قسم دوم اور مرض قلب کا خطرہ کم ہوجاتاہے۔ خون میں شکرکی سطح مناسب رہتی ہے۔ روازنہ ایک مٹھی بادام کھانے سے توانائی بحال رہتی ہے۔
امریکا میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہواہے کہ جوافراداپناوزن کم کرنے کے لیے کوششیں کرتے ہیں، انھیں چاہیے کہ وہ کم حراروں والی غیرصحت بخش غذاؤں کی جگہ روازنہ بادام کھائیں، ان کے وزن میں کمی ہونے لگے گی۔ بادام مناسب مقدار میں کھاناچاہیے، زیادہ مقدارمیں کھانے سے نقصان ہوسکتاہے۔
بادام کاتیل بھی صحت کے لیے مفید ہے۔ اس میں فاسفورس، کیلسیئم اور فولاد پائے جاتے ہیں، جوصحت پر اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ بادام کاتیل نہ صرف آنتوں کی خرابی کودور کرتاہے، بلکہ قبض سے بھی نجات دلاتاہے۔
سردی کے موسم میں بہت سے افراد گلے میں بلغم کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں۔ انھیں دن بھرکھنکارکر گلا صاف کرناپڑتاہے۔ اسے نزلہ گرناکہتے ہیں۔ انھیں چاہیے کہ وہ روزانہ صبح نہارمنہ پانچ عدد بادام تین عدد کالی مرچ کے ساتھ خوب چباکر کھائیں، بلغم کی شکایت دور ہوجائے گی۔
بادام کھانے سے اعصاب مضبوط ہوجاتے ہیں اور جسم پھلنے پھولنے لگتاہے۔ یہی وجہ کہ پہلوان اور تن ساز(باڈی بلڈرز) بادام خاص طور پرکھاتے ہیں۔ بادام میں نشاستہ اور لحمیات (پروٹینز) ہوتے ہیں، جوجسم کو توانائی دیتے ہیں۔ بادام میں ایک خاص بات یہ ہے کہ اسے کھانے سے چربی نہیں بڑھتی ۔
بادام کاتیل جمتانہیں ۔ دوسرے اس میں جوروغنی تیزاب ہوتاہے، وہ کولیسٹرول کوکم کرتاہے۔ بادام خود کولیسٹرول میں اضافہ نہیں کرتا، لیکن چوں کہ اس میں غذائیت ہوجاتاہے۔ یہی زیادہ حرارے جسم میں چربی کی شکل میں جمع ہوتے رہتے ہیں، اس طرح خون میں کولیسٹرول کی سح بڑھ جاتی ہے، اس لیے بادام مزے اور فائدے کی خاطرزیادہ نہیں کھاناچاہیے، بلکہ کم مقدار میں کھانامناسب ہے۔
بادامکادودھ بھی مفیدمشروب ہے۔ اس میں لحمیات کی مقدارکافی ہوتی ہے۔ یہ دودھ کون کی کمی آنتوں کے امراض اور ٹائیفائڈ کا بخار دور کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جگر کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

ٹماٹر خوبیوں سے بھرپور نعمت
Tomato Khubiyon Se Bharpur Nemat

روزے رکھنے کے ناقابلِ یقین صحت بخش فائدے
Roze Rakhne Ke Naqabil E Yaqeen Sehat Bakhsh Faide

چار مشروبات جو بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں
Chaar Mashroobat Jo Blood Sugar Ko Control Mein Rakhte Hain

گاجر کھائے صحت بنائے
Gajar Khaye Sehat Banaye

اگر ہمیشہ کھانے میں بسکٹ ہی کھاتے رہیں تو کیا ہو گا
Agar Hamesha Khane Mein Biscuit Hi Khate Rahen To Kya Ho Ga

سردیوں میں گرم دودھ پینا کن لوگوں کے لئے نقصان دہ ہے
Sardiyon Mein Garam Doodh Peena Kin Logon Ke Liye Nuqsan Deh Hai

پپیتے کے پتے
Papite Ke Patte

سرطان کے دوران اور علاج کے بعد مفید پھل
Cancer Ke Dauran Aur Ilaaj Ke Baad Mufeed Phal

مینگوسٹین فروٹ
Mangosteen Fruit

پانی قدرت کی لیبارٹری میں بنی قیمتی دوا
Pani Qudrat Ki Laboratory Mein Bani Qeemti Dawa

اُبلا ہوا انڈا یا آملیٹ
Ubla Hua Anda Ya Omelette

ڈائٹنگ اور ہماری دماغی صحت
Dieting Aur Hamari Dimaghi Sehat