
Lahsan - Article No. 839
لہسن - تحریر نمبر 839
ہفتہ 12 دسمبر 2015

لہسن کاویدک زبام میں لسونا، ہندی میں لہسن، رسون بنگالی زبان میں پکارتے ہیں۔ پنجابی، سرائیکی میں تھوم ، عربی میں ثوم اور انگریز اس کوگارلک (Garilc) پکارتے ہیں۔
لہسن تقریباََ دنیا کے ہرخطے میں پیداہوتا ہے ۔ بعض علاقوں میں خودروبھی پیداہوتا ہے۔ لہسن بطور غذا کے علاوہ ادویات میں استعمال ہوتاہے۔ لہسن اپنی مسلمہ افادیت کی وجہ سے دیسی یونانی طریقہ علاج کے علاوہ ایلو پیتھک اور طب ہومیوپیتھک میں بکثرت استعمال ہوتا ہے۔ اطباء اسلامی یونانی کے مطابق لہسن کومزاج تیسرے درجے میں گرم اور خشک ہے۔
لہسن شریانوں اور وریدوں کے خراب مواد کو بذریعہ پسینہ نکالتاہے۔ امراض بلغمی کھانسی، دمہ، سانس کاپھولنا، چلتے ہوئے سانس چڑھنا وغیرہ ختم کرکے بیماری کونیست ونابود کردیتا ہے۔
(جاری ہے)
لہسن کوکوٹ کرپانی نکالیں وزن میں50گرام ہو۔ زنجییل 25گرام لے آپ لہسن اور زنجییل اکٹھی ملا کرچھاؤں میں کپڑے سے ڈھانپ کررکھ دیں جب خشک ہوجائے تو باریک پیس کرسب سے چھوٹے والے کیپسول بھرلیں۔ شدید صورت میں2صبح 2شام ہمراہ عرق بادیان 50گرام کے ہمراہ لیں۔ بعدمیں 1+1کر دیں۔ خون کی نالیوں کو صاف کرتا ہے۔ حرکت قلب کومنظم کرے گا۔ بلڈپریشر والے حضرات لہسن ادرناردانے کی چٹنی عام طریقے سے بناکر ہر غذا کے ساتھ کھائیں۔ شدیدی صورت میں روزانہ صبح سویرے نہارمنہ ایک پوتھی لہسن بغیر چبائیں نگل لیں۔ تپ وق جیسی نامراد مرض میں بھی لہسن کھانسی کوروکتاہے۔ جمے ہوئے بلغم کوخارج کرتا ہے۔ پرانے مریض جواینٹی بایوٹک ادویات کھا کھا کر بھوک تک سے عاری ہوجاتے ہیں مریض کی بھوک بڑھ جاتی ہے۔
لہسن تھکان اور کمزوری کودور کرتاہے قوت ہاضمہ پر خوشگوار اثرڈالتا ہے۔ لقوہ، فالج ادھرنگ میں دیگر ادویہ کے ہمراہ مفید ہے۔ گھریلو خواتین جب بھی گوشت ، گوبھی آلو وغیرہ جیسی چیزیں پکائیں آپ لہسن ضرور شامل کریں۔ خاص طور پر سالن بھونتے ہوئے آب لہسن شامل کرنے سے اس کی افادیت برقرار رہتی ہے۔ لہسن بیرونی طور پر بھی کام آتاہے۔ کان کودرد، کان کی پیپ، کان کاورم وغیرہ کے لئے لہسن کوروغن کنجد میں ملاکرآگ پرجلائیں۔ ٹھنڈا ہونے چھان کرمحفوظ رکھیں چند قطرے نیم گرم حالت میں کان میں ڈالیں انشاء اللہ آرام ہوگا۔
ھوالشافی:
لہسن 100گرام ، برگ ارنڈ 50گرام ، برگ ددھتورہ 50گرام، برگ آک 50گرام، لونگ 25گرام، دارچینی 25 گرام تما م اشیاء موٹی موٹی کوٹ کرایک کلوپانی میں رات کوبھگو دیں۔ صبح اُبالیں جب نصف رہ جائے اسی میں1کلو روغن کنجد ملا کردوبارہ آنچ پر رکھیں جب تمام پانی جل جائے چولہے سے اتار کرٹھنڈا کرلیں اور چھانگر محفوظ کرلیں یہ تیل تمام امراض باردہ درد وغیرہ میں اسم مسمی ہے۔
صحت سے متعلق مزید مضامین
-
میگنیشیم ۔ زیادتی ہی نہیں،کمی بھی نقصان دہ ہو سکتی ہے
-
کھٹے میٹھے،رس بھرے کینو ہی کینو
-
کاجو ۔ سردیوں کا میوہ،دل کا محافظ
-
انجیر
-
فش کھائے بیماریاں بھگائے
-
انناس ۔ شاہانہ خصوصیات سے بھرپور منفرد اور مزیدار پھل
-
اگر نس پر نس چڑھ جائے تو
-
موسم بدلا ہے،خیال رکھیئے
-
لہسن کی بو پر نہ جائیں
-
ڈپریشن ۔ دورِ جدید کا اہم مسئلہ
Your Thoughts and Comments
مزید غذا اور صحت سے متعلق
-
انناس ۔ شاہانہ خصوصیات سے بھرپور منفرد اور مزیدار پھل
-
لہسن کی بو پر نہ جائیں
-
رنگ رنگیلی چائنیز سبزیاں
-
مالٹے کھانا پسند ہیں؟ تو پھر جان لیں
-
سردیوں کی سوغات مونگ پھلی اور چلغوزہ
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرولUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.