Munakka Khaye Sehat Paye - Article No. 2825

Munakka Khaye Sehat Paye

منقہ کھائے صحت پائے - تحریر نمبر 2825

منقے غذائیت سے بھرپور خوراک ہیں ان میں وٹامنز‘معدنیات‘پولی فینول اینٹی آکسیڈنٹس اور ریشے تازہ انگوروں سے زیادہ پائے جاتے ہیں

منگل 12 مارچ 2024

منقے غذائیت سے بھرپور خوراک ہیں ان میں وٹامنز‘معدنیات‘پولی فینول اینٹی آکسیڈنٹس اور ریشے تازہ انگوروں سے زیادہ پائے جاتے ہیں۔منقوں میں کیلشیم‘فولاد‘میگنیز‘میگنیشیم‘تانبہ‘فلورائیڈ اور زنک موجود ہوتا ہے 100 گرام منقوں سے دن بھر کی فولاد کی ضرورت کا 23 فیصد جسم کو مل جاتا ہے۔منقے بی کمپلیکس‘تھیامن‘پریڈکسائن‘ریبوفلاون اور پینٹوتھینک ایسڈ سے بھرپور ہیں منقوں میں ریز ویرا ٹول نامی اینٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے جو دل کے امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
اعصابی بیماریوں اور الزائمر سے بچاتا ہے۔
سیاہ انگوروں سے بنائے گئے منقوں میں اینتھوسیانن نامی اینٹی آکسیدنٹ موجود ہوتا ہے جو اینٹی الرجک‘ردِ سوزش اور ردِ سرطان ہے۔

(جاری ہے)

منقوں کی تعریف میں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس میں ٹارٹرک ایسڈ‘ ٹین ننس اور کیے چن نامی فلیورونائید کمپاؤنڈ پائے جاتے ہیں جو بول و براز کے معاملات درست رکھتے ہیں۔

آیورویدک طریقہ علاج میں ایک مٹھی بھر منقے پانی میں رات بھر کے لئے بھگو کر صبح کو ذرا سا دودھ شامل کر کے پی لینا قبض سے نجات دلاتا ہے۔
تازہ ترین ریسرچ بتاتی ہیں کہ منقے دل کے امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔پوٹاشیم سے بھرپور منقے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتے ہیں اور ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ کولیسٹرول کے انجذاب میں رکاوٹ بنتے ہیں اور بیماریوں کے خلاف لڑتے ہیں۔منقے آنکھوں کے لئے بھی بہت مفید ہیں منقوں میں موجود پولی فینولک فائٹونیوٹرینٹ آنکھوں کو فری ریڈیکلز سے تحفظ دیتا ہے جو موتیا بند کی وجہ بنتے ہیں اور قرنیہ کو کمزور‘بینائی کو خراب کرتے ہیں۔وٹامن A بیٹا کیروٹین اور A کیروٹی نائیڈ مل کر ہماری صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat