Narangi Sardion Ka Khas Phal - Article No. 1043

نارنگی ۔ سردیوں کاخاص پھل - تحریر نمبر 1043
نارنگی موسم سرما کاخاص پھل ہے ، جوبدن کو توانائی فراہم کرتا ہے ۔ اس میں حیاتین ج (وٹامن سی ) کافی مقدار میں ہوتی ہے، جس کی وجہ سے دانت اور مسوڑے صحت مندرہتے ہیں ۔
ہفتہ 3 دسمبر 2016
نارنگی کارس بھوک بڑھاتا ہے اور معدے کی تیزابیت کوکم کرتا ہے ۔ جو افراد ریاح کی شکایت میں مبتلا رہتے ہیں اور بھوک کم لگتی ہے ، انھیں نارنگی کھانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے ۔ نارنگی کارس معدے کی تیزابیت کی وجہ سے آنے والی کھٹی ڈکاروں کوختم کردیتا ہے ۔
نظام ہضم کی خرابیاں :
نظام ہضم کی اکثر خرابیوں میں نارنگی کاگودا بکثرت کھایاجاتا ہے ۔ ہاضمے کی بیشتر شکایات کاسبب غذائی بے اعتدالی اور بسیارخوری ہوتا ہے ۔ روغنی غذاؤں ، پراٹھوں ، کیک ، پیسٹری اور مٹھائی زیادہ کھانے سے معدہ خراب ہوجاتا ہے اور بدہضمی ہوکرڈکاریں آنے لگتی ہیں۔ ایسی صورت میں نارنگی کے گودے پر کالی مرچ کاسفوف چھڑک کرکھانے سے کھانااچھی طرح ہضم ہوجاتا ہے اوربدہضمی دورہوجاتی ہے ۔
(جاری ہے)
بعض اوقات کھانا بہت زیادہ مقدار میں کھالینے سے پیٹ میں شدید درد ہونے لگتا ہے ، جس کے باعث بے چینی اور کرب کی کیفیت طاری ہوتی ہے ۔
بخاراور کھانسی :
بخااور کھانسی کی صورت میں بھی نارنگی مفید ثابت ہوتی ہے ۔ اس شکایت کودور کرنے کے لیے نارنگی کی پھانک کاگودا نکال کرشکر چھڑک کر توے پررکھ کرمعمولی سینکیں اور کھاجائیں۔اس بظاہر معمولی نسخے سے بخار اور کھانسی ختم ہوجاتی ہے ۔ شدید کھانسی کی صورت میں جب متلی اور قے کے آثار پیداہوجاتے ہیں تو مریض کی حالت بہت خراب ہوجاتی ہے ۔ ایسی صورت میں نارنگی کا گودا متلی روکنے کے لئے بے حد مئوثر ہوتا ہے ۔
خون کی صفائی :
نارنگی کا رس دل کی فرحت بخشتا اور بھوک بڑھاتا ہے۔ نارنگی کے رس میں خون کی خرابی دور کرنے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے ۔ اس کے گودے سے ایک پاؤرس نچوڑ کرپانی میں تین پاؤ شکر حل کرکے اس کا شربت تیار کرلیں۔ اب چھے گرام چرائتہ (ایک قسم کی بوٹی جوبطور دوا استعمال کی جاتی ہے ) رات کو ایک پیالی پانی میں بھگودیں ۔ صبح چرائتہ اچھی طرح رگڑ کرپانی چھان لیں اور اس پانی میں تقریباََ 35 گرام نارنگی کاشربت ملاکر صبح نہار منھ، یعنی ناشتے سے تھوڑی دیر قبل پییں۔ اس طرح نظام ہضم درست ہوجائے گا، بھوک خوب لگے گی ، خون صاف ہوجائے گا اورپھوڑے پھنسیاں نکلنی بندہوجائیں گی۔ بخار کی زیادتی اور بے چینی دورکرنے کے لیے نارنگی کارس پانی میں ملاکر تھوڑی تھوڑی دیر بعد پینے سے بخار کم ہوجاتا ہے اور پیاس بجھ جاتی ہے ۔ یہ شربت اکثر صفرادی امراض دورکرنے میں مفید ہے ۔
چھلکے کامربا:
نارنگی تو معدے اور جگر کی حدت اور سوزش کو ختم کرتی ہے ،لیکن نارنگی کا چھلکا بھی فائدے سے خالی نہیں۔ اس کاچھلکا بھی معدے کوقوت دیتا ہے ۔ اس کے چھلکے کے جوشاندے میں ہینگ کی معمولی مقدار ڈال کر پینے سے پیٹ کے کیڑے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ سوکھے چھلکے کو پیس کر اُبٹن میں ملاکر چہرے پر لگانے سے چہرے کا رنگ نکھرجاتا ہے ۔ سیاہی اور جھائیاں دور ہوجاتی ہیں۔ نارنگی کے چھلکے کا مربا تیار کیاجاتا ہے ، جوبہت لذیذ ہوتا ہے ۔ یہ مربا دل کی گھبراہٹ ، اعصابی کمزوری اور نظام ہضم کی کمزوری دور کرتا ہے ۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

زیتون ایک بیش بہا نعمت
Zaitoon Aik Besh Baha Naimat

کھجور ایک مکمل صحت بخش غذا
Khajoor Aik Mukamal Sehat Bakhsh Ghiza

پپیتا پھل ہے یا بہترین مجرب نسخہ
Papita Phal Hai Ya Behtareen Mujarrab Nuskha

سپر فوڈ اسٹرابیری
Superfood Strawberry

کریلے کے طبی و غذائی فوائد
Karele Ke Tibbi O Ghizai Fawaid

معدہ تندرست تو صحت سلامت
Stomach Tandrust To Sehat Salamat

وٹامن ایف کی اہمیت اور افادیت
Vitamin F Ki Ahmiyat Aur Afadiyat

کریلا تلخ مگر مفید سبزی
Karela Talkh Magar Mufeed Sabzi

انجیر ․․․ لذیذ اور افادیت کا حامل پھل
Anjeer - Lazeez Aur Afadiyat Ka Hamil Phal

رس بھری کھٹا میٹھا رسیلا پھل
Rasbhari Khatta Meetha Rasila Phal

انار ․․․ دل کے مریضوں کے لئے مفید
Pomegranate - Dil Ke Mareezon Ke Liye Mufeed

بادام ․․․ شفا بخش غذا و دوا
Badam - Shifa Bakhsh Ghiza O Dawa