بند کریں
صحت مضامینغذا اور صحتناشپاتی کے فوائد

مزید غذا اور صحت

پچھلے مضامین - مزید مضامین
ناشپاتی کے فوائد
اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے کئی اقسام کے پھل پیدا کئے ہیں اور ہر پھل میں ہمارے لئے بے شمار طبعی فوائد رکھ دیئے ہیں اس لئے ہمیں روز مرہ کی خوراک کے علاوہ پھلوں کا کثرت سے استعمال کرنا چاہئے
اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے کئی اقسام کے پھل پیدا کئے ہیں اور ہر پھل میں ہمارے لئے بے شمار طبعی فوائد رکھ دیئے ہیں اس لئے ہمیں روز مرہ کی خوراک کے علاوہ پھلوں کا کثرت سے استعمال کرنا چایئے ۔ناشپاتی مکمل غذائیت سے بھر پور پھل ہے ناشپاتی زود ہضم پھل ہے اور اس کا مزاج سر د تر ہے۔سرد مزاج کی وجہ سے یہ گرمیوں میں ہمیں ٹھنڈک پہنچاتی ہے۔ناشپاتی میں سوڈیم، پوٹاشیم ، شکر ، فاسفورس،پروٹین اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔ایک ناشپاتی میں 100کیلوریز ہوتی ہیں۔
ناشپاتی کے فوائد:
ناشپاتی مسوڑوں سے خون کے آنے کو روکتی ہے۔
ناشپاتی دانتوں کو گرم ٹھنڈا لگنے سے محفوظ رکھتی ہے۔
ناشپاتی سے کھانا جلد ہضم ہو جاتا ہے۔
ناشپاتی معدے کو درست رکھتی ہے اور منہ کی بد بو کو دور کرتی ہے۔
ناشپاتی سے پرانی سے پرانی قبض دور ہو جاتی ہے۔
ناشپاتی سے بچوں میں دمہ کی شکائت نہیں ہوتی۔
ناشپاتی سے سانس کے مریضوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔
ناشپاتی بواسیر میں کھانا مفید ہوتا ہے۔
ناشپاتی جگر کی سوزش میں فائدہ مند ہے۔
ناشپاتی کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھتی ہے۔
ناشپاتی کو باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو جلد صاف ہو جاتی ہے۔
ناشپاتی کھانے سے بال مضبوط ہوتے ہیں۔
ناشپاتی میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اس لئے اسے ہر کوئی کھا سکتا ہے چاہے وہ ماٹاپے کا شکار ہی کیوں نہ ہو۔
ناشپاتی کا استعمال اگر بخار میں کیا جائے تو مفید رہتا ہے۔
ناشپاتی کینسر کے خلاف قوت معدافعت رکھتی ہے۔

(1) ووٹ وصول ہوئے