Palak B Khaye - Article No. 1174
پالک بھی کھایئے - تحریر نمبر 1174
اگر پالک تازہ ہو اور اسے بھاب دی گئی ہو یا اسے جلدی سے اُبال لیا گیا ہو تو صحت بخش اجزا سے پُر رہتی ہے
پیر 6 نومبر 2017
پالک انتہائی مفید صحت سبزی ہے ۔ اس میں فولاد ہوتا ہے۔ خون کی کمی والے افراد کو پالک زیادہ کھانی چاہیے حقیقت یہ ہے کہ اگر آپ پالک کا دوسری سبزیوں سے مقابلہ کریں تو وہ اتنے مفیدِ صحت اجزا سے پُر نہیں ہوں گی، جتنی کہ پالک ۔ اگر پالک تازہ ہو اور اسے بھاب دی گئی ہو یا اسے جلدی سے اُبال لیا گیا ہو تو صحت بخش اجزا سے پُر رہتی ہے ۔ اس میں حیاتین الف، ج ، ای، ک ، ب، اور ب۲ جیسے مانع تکسید اجزا پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں پوٹاشیئم کیلسیئم اور جست جیسی معدنیات بھی خوب ہوتی ہیں۔ پالک فولک ایسڈ کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے۔ پالک میں پائے جانے والے فولیٹ سے اگر صحیح معنوں میں فائدہ اٹھانا چاہیں تو اسے اُبالنے کے بجائے بھاپ دے کر کھائیں۔
(جاری ہے)
اگر پالک کو زیادہ اُبالا جائے تو اس میں فولیٹ کی مقدار آدھی رہ جاتی ہے۔
پالک میں دیگر اہم ترین اجزا بھی موجود ہیں، جو صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ اس میں درجن بھر سے زیادہ صحت بخش اجزا پائے جاتے ہیں۔ یہ اجزا ایسے طاقت ور مادّے ہیں، جو سرطان سے مقابلے کی خاصیت رکھتے ہیں۔ہمارے خون میں پایا جانے والا ہومیو سٹین نامی ایک مادّہ واضح طور پر مرض قلب کی نشان دہی کرتا ہے اور اگر اس کی سطح بہت بڑھ جائے تو یہ سمجھا جاتا ہے کہ فالج کا امکان بڑھ گیا ہے، تاہم پالک میں پایا جانے والا فولیٹ ہومیو سٹین کا توڑ کرتا ہے اور اس کے مضر اثرات کو ختم کردیتا ہے۔ خواتین پالک کھاتی رہیں تو چھاتی کے سرطان کا امکان کم ہوجاتا ہے۔ جولوگ جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں ، انھیں یہ جان کر خوشی ہوگی کہ پالک میں مانع ورم مادّے بھی ہوتے ہیں اور وہ لاکھوں کروڑوں لوگ جنھیں صحتِ قلب کی فکر رہتی ہے، پالک کی اس خصوصیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اس لیے کہ یہ آزاد صلیبوں کا مقابلہ کرنے والے مانعِ تکسید اجزا کی حامل ہے۔ بڑھاپے میں پردہّ چشم کے انحاط کے علاوہ بعض دیگر امراض چشم بھی لاحق ہونے لگتے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے بھی پالک مفید ہے ، کیوں کہ اس میں پایا جانے والالیوٹین نامی مادّہ نہ صرف پردہٴ چشم کے انحاط، بلکہ موتیا بند سے بھی محفوظ رہنے میں مددگار ہوتا ہے۔ اگر پالک کو کچا کھایا جائے تو بہت فائدہ مندہے۔ کھانے سے پہلے اسے اچھی طرح دھولیجئے اور سلاد میں شامل کیجئے۔ اگر پالک کو پکایا جائے تو خیال رکھیں کہ اسے زیادہ نہ پکایا جائے۔ اگر زیادہ پکایا جائے گا تو اس کے مفیدِ صحت اجزا کم یا ضائع ہوجائیں گے۔ پالک کی ایک خوبھی یہ بھی ہے کہ یہ سبزی ایشیائی ممالک میں تقریباََ ہر موسم میں ملتی ہے اور کم قیمت پر دستیاب ہے، لہٰذا اپنی اس قدر اہمیت اور افادیت کی وجہ سے اسے ہفتے میں تین چار بار ضرورکھانا چاہیے۔Browse More Ghiza Aur Sehat
پانی قدرت کی لیبارٹری میں بنی قیمتی دوا
Pani Qudrat Ki Laboratory Mein Bani Qeemti Dawa
اُبلا ہوا انڈا یا آملیٹ
Ubla Hua Anda Ya Omelette
ڈائٹنگ اور ہماری دماغی صحت
Dieting Aur Hamari Dimaghi Sehat
کشمش ایک مفید میوہ
Kishmish Aik Mufeed Mewa
شہد اور دار چینی کے استعمال سے موٹاپا اور گلے کی خرابی دور
Shehad Aur Daar Cheeni Ke Istemal Se Motapa Aur Gale Ki Kharabi Dor
کیا کم خوراکی عمر بڑھا سکتی ہے
Kya Kam Khuraki Umar Barha Sakti Hai
بادام ایک خوش ذائقہ میوہ
Badam Ek Khush Zaiqa Mewa
موسم سرما کی اُداسی کم کرنے والی غذائیں
Mausam Sarma Ki Udasi Khatam Karne Wali Ghazain
چاکلیٹ دل کے لئے اچھا
Chocolate Dil Ke Liye Acha
بینائی تیز کرنے والی غذائیں
Eyesight Taiz Karne Wali Ghazain
سنہری و شیریں خشک خوبانی
Sunehri O Shireen Khushk Khubani
ڈائلیسز کے مریض کیا کھائیں
Dialysis Ke Mareez Kya Khayen