Soda Mashrubaat Se Sartan Ka Khatra - Article No. 1082

سوڈا مشروبات سے سرطان کا خطرہ - تحریر نمبر 1082
سویڈن کی ایک تحقیق میں بیاگیا ہے کہ وہ افراد جو سوڈا مشروبات زیادہ پیتے ہیں یا میٹھے مشروبات کے دو تین گلاس روز پی جاتے ہیں ، انھیں سرطان لاحق ہونے کاخدشہ ہوسکتا ہے ۔ یہ سرطان پتےّ اورنالی میں ہوسکتا ہے ، جو صفرا کو جگر سے پتے اور اثنا عشری آنت میں پہنچاتی ہے۔
پیر 10 اپریل 2017
سویڈن کی ایک تحقیق میں بیاگیا ہے کہ وہ افراد جو سوڈا مشروبات زیادہ پیتے ہیں یا میٹھے مشروبات کے دو تین گلاس روز پی جاتے ہیں ، انھیں سرطان لاحق ہونے کاخدشہ ہوسکتا ہے ۔ یہ سرطان پتےّ اورنالی میں ہوسکتا ہے ، جو صفرا کو جگر سے پتے اور اثنا عشری آنت میں پہنچاتی ہے ۔ اس بابت معلومات ابھی کم ہیں کہ صفراوی راستے یا پتے میں رسولی کیسے ہوجاتی ہے ؟ لیکن ایسے ثبوت مل چکے ہیں کہ مٹاپا اور خون میں شکر کی مقدار بڑھنے کی وجہ سے ذیابیطس ہوجاتی ہے ، جو رسولی کا سبب بنتی ہے ، اس لیے کہ سوڈا مشروبات کا براہ راست تعلق وزن اور خون میں شکر بڑھنے سے ہے ۔ تحقیق کاروں کو حیرت ہے کہ ان مشروبات کا تعلق سرطان سے ہوسکتا ہے ؟ اس امکان کا جائزہ لینے کے لیے انھوں نے ستر ہزار سے زیادہ بالغ افراد پر تجربات اور مشاہدات کیے اور ان کی کھانے پینے کی عادات کے بارے میں کوائف اکٹھا کیے ۔
(جاری ہے)
پھر تیرہ برس کے وقفے کے بعد ان افراد کا تجزیہ کیا ۔
صرف ڈیڑھ سوافراد میں تجربات کے دوران صفراوی راستے یاپتے کے سرطان کاخطرہ سامنے آیا ۔
ڈاکٹر لارسن نے بتایا :سوڈا مشروب پینے سے صفراوی مقام پر سرطان ہوسکتا ہے ۔ پہلے صرف ایک رپورٹ آئی تھی ، جس میں دوسرے سرطانوں کے بارے میں بھی خدشات کا اظہار کیاگیا تھا ۔
ڈاکٹر لارسن کے بقول : حالیہ تحقیق کے مطابق میٹھے مشروبات پینے اور صفراوی مقام کے سرطان میں گہرا تعلق پایاجاتا ہے ۔
جب اس موضوعی پر تحقیق شروع ہوئی تو اس میں حصہ لینے والوں سے پوچھا گیا کہ گزشتہ ہفتے انھوں نے سوڈا مشروبات کے کتنے گلاس پیے ۔ اس کے علاوہ وہ سال میں کتنے گلاس میٹھے مشروبات پی جاتے ہیں اس تحقیق میں حصہ لینے والوں کی عمریں اکسٹھ برس کے لگ بھگ تھیں ۔ ان میں سے نصف مٹاپے کا شکار تھے اور پچیس فیصد تمباکونوش تھے ۔ محققین نے ان افراد کو شامل نہیں کیا ، جنہیں سرطان یا ذیابیطس تشخیص کی جاچکی تھی ۔
وہ افراد جو روزانہ دو یا تین گلاس شربت سوڈا مشروبات پیتے تھے ، وہ مٹاپے کا شکار زیادہ تھے ۔ وہ زیادہ حراروں (کیلوریز ) والی غذائیں بھی کھاتے تھے ، جن میں شکر اور نشاستہ زیادہ ، جب کہ پروٹین اور چکنائی کم ہوتی تھی ۔چنانچہ یہ خیال کیاگیا کہ پتےّ میں رسولی بننے کا عمل زیادہ شربت پینا ہی نہیں ، بلکہ مٹاپا بھی ہوسکتا ہے ۔
یہ مطالعہ تجزیاتی تھا، اس لیے جو نتائج حاصل ہوئے ، ان سے یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ میٹھے مشروبات پینے والے لازمی سرطان میں مبتلا ہوجاتے ہیں ، البتہ سرطان کا خطرہ ہوتا ہے ۔
ڈاکٹر مار گونے جواس تحقیق میں شامل نہیں تھے ، انھوں نے کہا کہ ماہرین نے اس بات کو نظرانداز کردیا کہ سوڈا مشروبات والے ہمیشہ ریگولربوتلیں ہی نہیں پتے وہ ڈائٹ بوتل بھی پیتے ہیں ، لہٰذا صحیح نتائج نہیں نکل سکتے ۔
ڈاکٹر ایگور کاتعلق فلاڈیلفیا کے سرطان سنیٹر سے ہے ۔ انھوں نے کہا : سوڈا مشروبات اور پتےّ کے سرطان میں کوئی مضبوط تعلق دریافت نہیں ہوپایا ہے ، مگر ان کے پینے والوں کے لیے بہرحال خطرہ یا ایک پیغام ہے جسے سمجھنا اور اس پر عمل کرناچاہیے ۔
ایک ماہر نے کہا : ہر چندیہ تجزیاتی تحقیق سہی لیکن اس سے اشارہ ملتا ہے کہ اگر آپ صحت مندانہ زندگی گزاریں گے تو سرطان جیسی بیماری آپ کے نزدیک نہیں آئے گی ۔ پیاس لگنے پر سوڈا مشروبات پینا ضروری نہیں بلکہ اس کی جگہ ٹھنڈا اور صاف شفاف پانی بھی پیاجاسکتا ہے ۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

اگر ہمیشہ کھانے میں بسکٹ ہی کھاتے رہیں تو کیا ہو گا
Agar Hamesha Khane Mein Biscuit Hi Khate Rahen To Kya Ho Ga

سردیوں میں گرم دودھ پینا کن لوگوں کے لئے نقصان دہ ہے
Sardiyon Mein Garam Doodh Peena Kin Logon Ke Liye Nuqsan Deh Hai

پپیتے کے پتے
Papite Ke Patte

سرطان کے دوران اور علاج کے بعد مفید پھل
Cancer Ke Dauran Aur Ilaaj Ke Baad Mufeed Phal

مینگوسٹین فروٹ
Mangosteen Fruit

پانی قدرت کی لیبارٹری میں بنی قیمتی دوا
Pani Qudrat Ki Laboratory Mein Bani Qeemti Dawa

اُبلا ہوا انڈا یا آملیٹ
Ubla Hua Anda Ya Omelette

ڈائٹنگ اور ہماری دماغی صحت
Dieting Aur Hamari Dimaghi Sehat

کشمش ایک مفید میوہ
Kishmish Aik Mufeed Mewa

شہد اور دار چینی کے استعمال سے موٹاپا اور گلے کی خرابی دور
Shehad Aur Daar Cheeni Ke Istemal Se Motapa Aur Gale Ki Kharabi Dor

کیا کم خوراکی عمر بڑھا سکتی ہے
Kya Kam Khuraki Umar Barha Sakti Hai

بادام ایک خوش ذائقہ میوہ
Badam Ek Khush Zaiqa Mewa