Bhindi - Jadui Asar Rakhne Wali Sabzi - Article No. 2835
![Bhindi - Jadui Asar Rakhne Wali Sabzi](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/670x420/pic_8c5fb_1712661012.jpg._3)
بھنڈی ۔ جادوئی اثر رکھنے والی سبزی - تحریر نمبر 2835
بھنڈی دیگر سبزیوں کی طرح ایک اہم سبزی ہے جو اپنی دیگر خوبیوں کے ساتھ انسانی جلد کو دلکش بنانے اور بالوں کو چمکدار بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے
منگل 9 اپریل 2024
بھنڈی دیگر سبزیوں کی طرح ایک اہم سبزی ہے جو اپنی دیگر خوبیوں کے ساتھ انسانی جلد کو دلکش بنانے اور بالوں کو چمکدار بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔بھنڈی سے بنے پانی نے حال ہی میں خوب توجہ حاصل کی ہے جبکہ ماہرین بھی اس کے صحت پر بے شمار فوائد سے متعلق ثبوت پیش کر رہے ہیں۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھنڈی کا پانی معجزاتی طور پر آپ کی جلد کی خوبصورتی اور بالوں کی دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ ایک ایسا جز ہے جو تقریباً تمام جلدوں اور بالوں کی اقسام کے لئے حیرت انگیز کام کرتا ہے۔غذائی ماہرین کے بعد اب طبی ماہرین نے بھی بھنڈی سے بنے پانی کو غذائیت سے بھرپور اور طاقتور قرار دے دیا ہے جس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔
(جاری ہے)
جلد اور بالوں کے لئے مفید
بھنڈی کے پانی میں وٹامن سی اور بایوٹین سمیت وٹامنز اور منرلز ہوتے ہیں جو کہ درحقیقت جلد اور بالوں کی صحت دونوں کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔وٹامن سی ایک اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتا ہے جو جلد کو آزاد ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے آکسیڈیٹیو نقصان سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔
وزن میں کمی
بھنڈی میں کیلوریز کی مقدار کم اور فائبر کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے جو زیادہ دیر تک پیٹ بھرنے میں مدد کر سکتی ہے۔بھنڈی کے پانی میں باآسانی تحلیل ہو جانے والا ریشہ بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو بھوک کو کم کرنے کے ساتھ کھانے پینے کی غیر ضروری خواہشات کو بھی ختم کرتا ہے۔بھنڈی کے پانی کو متوازن غذا کے ساتھ اپنی روٹین میں شامل کر کے وزن میں کمی لانے کے خواہشمند افراد اپنا وزن نمایاں کم کر سکتے ہیں۔
نظام انہضام
اس کے علاوہ بھنڈی کا پانی ہاضمے کی بہتری کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے، یہ پانی سلیوبل فائبر (تحلیل ہو جانے والے فائبر) سے بھرپور ہوتا ہے جو آنتوں کی صحت مندانہ فعال کو بہتر بناتا ہے، یہ ہاضمے کے لئے بہترین اور ایک قبض کشا پانی ہے۔بھنڈی (اوکرا) کے پانی میں ایک جیل جیسا مادہ ہوتا ہے جسے ”میوسلیج“ کہا جاتا ہے جو ہاضمے کو سکون بخشتا ہے، سوزش اور معدے کی تکلیف کی علامات کو کم کرتا ہے۔بھنڈی کے پانی کا باقاعدہ استعمال نظام انہضام کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔خواہشمند افراد اپنا وزن نمایاں کم کر سکتے ہیں۔
خون میں شوگر
بھنڈی کا پانی خون میں شوگر کو کنٹرول کرنے کے لئے ممکنہ فوائد کا حامل ہوتا ہے، اس میں موجود فائبر شوگر لیولز کو بڑھنے سے روکتا ہے، بھنڈی کا پانی نظام ہضم میں شکر کے جذب ہونے کو سست اور خون میں شکر کی سطح کو مستحکم کرنے میں مدد کرتا ہے۔اپنی خوراک میں بھنڈی کے پانی کو شامل کر کے خون میں شکر کی سطح کو مستقل طور پر مستحکم کیا جا سکتا ہے، یہ ذیابیطس سے منسلک دیگر پیچیدگیوں کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔واضح رہے کہ بھنڈی کے پانی کے استعمال کے دوران یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ اکیلا بھنڈی کا پانی جادوئی حل نہیں ہے۔متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور مجموعی صحت مند طرز زندگی دل کی صحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
بھنڈی کا پانی کیسے بنایا جائے؟
بھنڈی کا پانی بنانے کے لئے آپ کو تازہ بھنڈی اور پانی کی ضرورت ہے۔بھنڈی کو دھو کر اس کے سرے اور ڈنڈی کو کاٹ لیں۔پھر،بھنڈی کے دو دو ٹکڑے کر لیں یا انہیں موٹا موٹا کاٹ لیں۔بھنڈی کو ایک جار یا بڑے پیالے میں ڈال کر اس میں پانی شامل کر دیں۔اب اس جار کو فریج میں رکھیں اور اسے رات بھر یا کم از کم 8 گھنٹے بعد استعمال کر لیں۔
Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj
![Garmi Ka Dushman Tarbooz](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/220x220/pic_94ff9_1721825133.jpg._1)
گرمی کا دشمن تربوز
Garmi Ka Dushman Tarbooz
![Sugar Se Bachane Wali Ghazain](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/220x220/pic_2fa66_1721652477.jpg._1)
شوگر سے بچانے والی غذائیں
Sugar Se Bachane Wali Ghazain
![Barsaat Ka Mausam Bimariyon Ka Mausam](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/220x220/pic_ec687_1721305783.jpg._1)
برسات کا موسم بیماریوں کا موسم
Barsaat Ka Mausam Bimariyon Ka Mausam
![Lemon Sabziyon Ka Badshah](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/220x220/pic_d2c0f_1720528803.jpg._1)
لیموں سبزیوں کا بادشاہ
Lemon Sabziyon Ka Badshah
![Dawa Bhi, Ghiza Bhi](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/220x220/pic_1c512_1719491995.jpg._1)
دوا بھی، غذا بھی
Dawa Bhi, Ghiza Bhi
![Phal Khaain Cholesterol Ghatain](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/220x220/pic_d7154_1719061011.jpg._1)
پھل کھائیں کولیسٹرول گھٹائیں
Phal Khaain Cholesterol Ghatain
![Grapefruit Intehai Assar Angaiz Phal](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/220x220/pic_2361c_1718195079.jpg._1)
گریپ فروٹ انتہائی اثر انگیز پھل
Grapefruit Intehai Assar Angaiz Phal
![Tarbooz Ke Hairat Angez Fawaid](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/220x220/pic_9c10d_1716638377.jpg._1)
تربوز کے حیرت انگیز فوائد
Tarbooz Ke Hairat Angez Fawaid
![Pudine Se Dosti Kar Lijiye](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/220x220/pic_9b8f4_1716382746.jpg._1)
پودینے سے دوستی کر لیجیے
Pudine Se Dosti Kar Lijiye
![Til Nabatati Gosht](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/220x220/pic_7bc17_1716209575.jpg._1)
تِل نباتاتی گوشت
Til Nabatati Gosht
![Phal Qudrat Ka Farhat Bakhsh Tohfa](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/220x220/pic_95333_1715087245.jpg._1)
پھل قدرت کا فرحت بخش تحفہ
Phal Qudrat Ka Farhat Bakhsh Tohfa
![Kharbooza Khana Maza Bhi Shifa Bhi](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/health/health_article_images/2024/220x220/pic_8d6f6_1714568063.jpg._1)
خربوزہ کھانا مزہ بھی شفا بھی
Kharbooza Khana Maza Bhi Shifa Bhi